آگرہ تبدیلی مذہب تنازعہ اصل ملزم گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-17

آگرہ تبدیلی مذہب تنازعہ اصل ملزم گرفتار

آگرہ(اتر پردیش)
پی ٹی آئی
آگرہ میں حالیہ عرصہ میں تقریباً100افراد کے مبینہ جبری تبدیلی مذہب کے اصل ملزم نند کشور یادو کو آج پولیس کے آگے خود سپردگی اختیار کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ آگرہ پولیس نے بتایا کہ بالمیکی نے آج صبح ہری پربت پولیس اسٹیشن میں بذات خود خود سپردگی اختیار کی۔ دھرم جاگرن منچ اور بالمیکی کے خلاف9دسمبر کو ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ بالمیکی اس تنظیم کا اتر پردیش کا کنوینر ہے اور س کے خلاف ایف آئی آر تقریباً100افراد کے جبری مذہب تبدیلی کے سلسلے میں درج کی گئی تھی ۔ مذہب تبدیل کرنے والے بیشتر افراد جھونپڑ پٹی کے رہنے والے تھے ،اور8دسمبر کو ایک تقریب منعقد کرتے ہوئے ان کا مذہب تبدیل کرایا گیا تھا ۔ پولیس نے ایک شخص اسماعیل کی شکایت پر جو مذہب تبدیل کرنے والوں میں شامل تھا ، تعزیرات ہند کی دفعہ(A)153اور دفعہ415کے تحت شکاتی درج کرلی تھی۔ پولیس نے بالمیکی کی گرفتاری کے لئے اس علاقہ میں مختلف مقامات پر دھاوے کیے تھے اور اس کا اتہ پتہ بتانے والے کو12ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا ۔14دسمبر کو بالمیکی پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا تھا، لیکن ضلع ایٹا کے ایک گیسٹ ہاؤز سے اس کے لڑکے راہول اور رشتہ دار کرشنا کمار کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Agra conversion suspect arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں