ماحولیاتی تحفظ پر دہلی کے بچوں کی بنائی ہوئی مختصر فلمیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

ماحولیاتی تحفظ پر دہلی کے بچوں کی بنائی ہوئی مختصر فلمیں

نئی دہلی
ایس این بی
راجدھانی کے200طلباء نے ماحولیاتی تحفظ پر چھوٹی فلمیں بنا کر لوگوں میں بڑھتے ماحولیات کے غلط نتائج پر بیداری پیدا کرنے کی پہل کی ہے ۔ نیشنل سائنس سینٹر میں سینٹر فارانوائرمنٹ ایجوکیشن (سی ای ای) کے ذریعہ جمعرات کو منعقد پروگرام میں دس منتخب چھوٹی فلموں کی نمائش کی گئی ۔ اس میں ماڈرن اسکول بارا کھمبا روڈ کے طلباء نے بہتر مظاہرہ کرکے پہلا اور دوسرا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
سردار پٹیل اسکول سے سب سے زیادہ طلباء نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور ماحولیاتی تحفظ پر عمدہ کوالٹی کی چھوٹی فلمیں بنائیں ۔ اس لئے سردار پٹیل اسکول کو2014ء کا سب سے بہترین اسکول ایوارڈ دیا گیا ۔ سی ای ای کے ڈائرکٹر کارتکیہ سارا بھائی نے کہا کہ ماحولیات کے موضوع پر پینٹنگ کا مقابلہ منعقد نہ کرکے اس سال چھوٹی فلم مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ جو بے حد کامیاب رہا ۔ سبھی فلمیں یوٹیوب پر دستیاب ہوں گی ، تاکہ اگلے سال ہونے والے اس پروگرام کے لئے بچوں کو اس سے زیادہ بہتر کام کرنے کے لئے رہنمائی مل سکے گی ۔ اس موقع پر بچوں کو خطاب کرتے ہوئے سار ا بھائی نے کہا کہ سی ای ای ملک میں دو لاکھ اسکولوں میں بچوں کے درمیان ماحولیات سے متعلق بیداری کے لئے کام کرتی ہے ۔ اسکا راست اثر بچوں کے علاوہ ان کے والدین پر بھی پڑتا ہے ۔ دور دراز کے علاقوں میں بچے پانی کے تحفظ سے متعلق سرگرمی سے کام کررہے ہیں ۔ اور الیکٹرانک کچروں سے متعلق بھی محتاط ہوچکے ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ سے متعلق سرگرمی سے کام کرنے والے بچوں کی تعداد اب دو کروڑ پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سی ای ای ایک نیا پروگرام شروع کرنے کی اسکیم بنا رہی ہے ، جس میں ہر بچے کو نیچر کے پاس تین دن گزارنے کا موقع ملے گا۔ جلد ہی اس کا خاکہ تیار کیاجائے گا ۔ سرکارکے تعاون سے ہی اسے نافذ کیاجائے گا ۔ آج کے پروگرام میں ارتھ ڈے نیٹ ورک (یو ایس اے) کی صدر کا تھیلن روجرس نے بھی حصہ لیا اور اسکولی بچوں کے پروگرام کی جم کر ستائش کی ۔ بچوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بڑھتی صنعتوں کے سبب جب آلودگی میں اضافہ ہوا تو1970ء میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور سرکار کو ضروری اقدامات کرنے پڑے ۔
دہلی میں بھی بچوں میں ماحولیات کے تئیں اچھی بیداری پر انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ پیر کو منعقد پروگرام میں تانیہ وورا کی آلودہ پانی پر بنی فلم کو کافی سراہا گیا ۔ ماڈرن اسکول کے ریشیب اروڑہ کو بھی پانی تحٖظ کے موضوع پر بنائی گئی چھوٹی فلموں کے لئے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ سردار پٹیل اسکول کے طلباء نے الیکٹرانک کچروں کے غلط اثرات کو مرکوز کر کے فلموں سے لوگوں کو بیداری کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ماحولیا ت اور جنگلاتی زندگی پر کافی فلمیں بنانے کے لئے مشہورنریش بیدی نے بھی زیادہ بہتر فلمیں بنانے کے لئے بچوں کی رہنمائی کی ۔

Environmental protection short films by Delhi students

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں