بیورو کریسی سطح پر جمود دور کرنے مودی کا اقدام متاثر کن - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-05

بیورو کریسی سطح پر جمود دور کرنے مودی کا اقدام متاثر کن - اوباما

واشنگٹن
آئی اے این ایس
صدر امریکہ بارک اوباما ، وزیر اعظم نریندر مودی کے اس طریقہ کار سے بہت متاثر ہوئے ہیں جس کے ذریعے انہوں نے (مودی نے) ہندوستان میں تجارتی ماحول کو بہتر بنانے بیورو کریسی جمودمیں ہلچل پیدا کی ہے۔ اوباما یہاں بعض ممتاز امریکی کمپنیوں کے چیف اکزیکٹیو آفیسرس کے ایک گروپ کی بزنس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ’’ مودی نے اب تک مجھے درون ہند بیورو کریٹک جمود میں ہلچل پید اکرنے کی اپنی آمادگی سے متاثر کیا ہے ۔’’ لیکن یہ ایک طویل مدتی پراجکٹ ہے ۔ اور ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کس طرح کامیاب (ہوتے) ہیں۔ اوباما ،عالمی معیشت کے تعلق سے اقوام عالم کے تناظر اور امریکہ کو در پیش چیلنجز اور مواقع کے بارے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ’’امریکہ بحیثیت ایک معیشت اپنا موقف قائم رکھے ہوئے ہے اور بحالت موجودہ یہ موقف مستحکم ہے ۔ یہاں یہ تذکربہ بے جا نہ ہوگا کہ اوباما اور مودی نے گزشتہ ستمبر میں واشنگٹن میں پہلی بار ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی ۔ مودی کا یہ دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا ۔ مودی نے اوباما کو آئندہ جنوری میں یوم جمہوریہ ہند کی پریڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کا دعوت نامہ دیا ہے ۔ اوباما نے مذکورہ چیف ایکزیکٹیو سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ’’ جاپان کچھ اس انداز سے کنٹراکٹس کررہا ہے کہ کئی تجزیہ نگاروں کو حیرت ہے ۔ ‘‘یوروپی معیشت کی مجموعی کمزوری کودور کرنے کے لئے کافی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔‘‘ میری دانست میں ابھرتی ہوئی مارکٹوں کی رفتار ، توقع سے کم ہے ۔‘‘ ہندوستان کے باتے میں اظہار خیال سے پہلے اوباما نے کہا کہ’’ (معاشی میدان میں) چین کے اقدامات بہت دانشمندانہ ہیں ۔‘‘

Obama impressed with Modi shaking up bureaucrats

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں