معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لئے تعلیم ہی کلیدی ذریعہ - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-04

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لئے تعلیم ہی کلیدی ذریعہ - صدر جمہوریہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے چہار شنبہ کے دن کہا کہ تعلیم ہی وہ کلید ہے جس سے معذور افراد کو باختیار بنایاجاسکتا ہے ۔ معذور افراد کو چاہئے کہ وہ تعلیمی مواقع تک رسائی حاصل کرنے کے لئے جدو جہد کریں جس کی مدد سے وہ اس قابل ہوجائیں گے کہ ایک کار آمد ملازمت کے لئے مقابلہ کرسکیں اور باوقار زندگی میں سبقت کرسکیں ۔ معذور افراد کو با اختیار بنانے کے اہم وسائل میں سے تعلیم ہی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔2014معذور افراد کو بااختیار بنانے کے عنوان سے منعقدہ ایک تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے معذور افراد کے لئے تدریس اور ان کی موثر رہنمائی کے طریقہ کار میں اساتذہ کی خصوصی تربیت کی اہمیت پر زور دیا ۔ محکمہ برائے معذورین کی جانب سے تیارہ کردہ پہلے ویب پورٹل کا بھی صدر جمہوریہ نے افتتاح کیا ۔ مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف وامپاورمنٹ تھوار چند گھلوٹ نے کہا کہ معذوین کے حقوق 2014بل کو سال کے آغاز میں پارلیمنٹ میں متعارف کرایا گیا ہے ۔ نیز کہا کہ مرکزی حکومت معذورین کے لئے ایک بین الاقوامی نوعیت کا شناختی کارڈ جاری کرنے پر غوروفکر کررہی ہے تاکہ ملک بھر میں ان کی مشکلات کا ازالہ کیاجاسکے ۔ نیز وزیرنے کہا کہ معذورین کے لئے اسپورٹس کے پانچ مراکز شروع کرنے کے لئے بھی کارروائی کی جارہی ہے ۔

Education key to empower people with disability: President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں