ترنمول قائد سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی پوچھ تاچھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-30

ترنمول قائد سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی پوچھ تاچھ

کولکتہ
آئی اے این ایس
شاردا چٹ فنڈ اسکام کے سلسلہ میں پیر کو ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری شنکودیب پانڈے سے انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ( ای ڈی) نے آج پوچھ تاچھ کی۔ ایجنسی نے انہیں23دسمبر کو نوٹس جاری کی تھی۔ اسکام کی تحقیقات کے لئے ای ڈی نے ترنمول کانگریس کے کئی قائدین سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے ۔ ایک اور تبدیلی میں شاردا گروپ کی ملکیت اردو اخبار ، آزاد ہند کے ایڈیٹر امین الدین صدیقی کولکتہ کے سی جی او کامپلکس میں واقع سی بی آئی کے دفتر پہنچے جہاں ان سے اسکام میں ان کے مبینہ رول کے بارے میں سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کی ۔ چند ماہ قبل ای ڈی بھی صدیقی سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔ ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ پانڈے سے اس لئے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کیونکہ شاردا گروپ کے کئی اکاؤنٹس سے انہیں رقم حاصل ہوئی تھی ۔ ترنمول کانگریس کی قیادت کے قریبی شخص سمجھے جانے والے پانڈے سابق میں ٹی وی صحافی اور ترنمول کانگریس کے طلبہ تنظیم کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں ۔ پانڈے ٹی وی چینل، اکھون سمئے کو شاردا گروپ کے سربراہ سدیپتا سین کی جانب سے حاصل کرنے سے قبل چینل کے ایک پارٹنر رہ چکے ہیں ۔ اس اسکام کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی اس سے قبل ترنمول کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا کنال گھوش اور سرنجوائے بوس کے علاوہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مدن مترا کو حراست میں لی چکی ہے ۔ ای ڈی پارٹی کے ذمہ داروں بشمول اداکار سے سیاست داں بننے والے رکن پارلیمنٹ متھن چکرورتی ، رکن پارلیمنٹ محمد حسن عمران کے علاوہ ریاستی وزیر ٹکسٹائل شیاما پاڈا مکرجی سے بھی پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔ اس سے قبل ای ڈی نے شاردا گروپ کی میگزین میں پراما کے سابق ایڈیٹر فلم ساز اپرنا سین سے بھی پوچھ تاچھ کرچکی ہے ۔

Enforcement Directorate (ED) interrogated a close aide of CM Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں