بھوپال گیس سانحہ کے 30 سال مکمل - متاثرین کے زخم ہنوز تازہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-04

بھوپال گیس سانحہ کے 30 سال مکمل - متاثرین کے زخم ہنوز تازہ

بھوپال
یو این آئی
دنیا کے بد ترین صنعتی المیہ کو جس کے نتیجہ میں ہزاروں افراد ہلاک اور دیگر لاکھوں زخمی ہوئے تھے، تین دہائیاں گزر جانے کے باوجود متاثرین کے ذہنوں میں اس کی یادیں ہنوز تازہ ہیں اور ان کے زخم ابھی تک نہیں بھرے ہیں ۔ بھوپال گیس المیہ کی تیسویں برسی کے موقع پر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت میں کئی مقامات پر مشتعل جلوس ، ریالیوں اور تعزیتی جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ حمیدیہ روڈ علاقہ میں مقامی بس اسٹانڈ اسکوائر پر سی پی آئی بھوپال یونٹ کے مقامی یونٹ نے ایک مظاہرہ منظم کیا اور متاثرین کے لئے کافی معاوضہ کا مطالبہ کیا ۔ پارٹی کارکنوں نے امریکی استعماریت کا ایک علامتی پتلہ بھی نذر آتش کیا ۔ اور نعرے لگائے ۔ اس المیہ میں زندہ بچ جانے والوں کے لئے سر گرم پانچ تنظیموں نے ایک ریالی نکالی جس کے دوران دنیا بھر کے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اس المیہ کے ذمہ دار فریقین پر دباؤ ڈالیں تاکہ اس کی چوتھی دہائی میں اسے ختم کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈوکیمیکلس نے جواب یونین کاربائیڈ کی ملکیت ہے اور اس المیہ کی ذمہ دار ہے ، اسے بھوپال میں انسانی مصائب میں اپنا رول تسلیم کرنا چاہئے اور اس میں ترمیم کرنی چاہئے تاکہ2024تک متاثرین کے مصائب کو ختم کرنے کے نشانے کو حاصل کیاجاسکے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں