ہندوستانی نژاد امریکی ایمی بیرا - انڈیا کاکس کے شریک صدر نشین نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-13

ہندوستانی نژاد امریکی ایمی بیرا - انڈیا کاکس کے شریک صدر نشین نامزد

واشنگٹن
پی ٹی آئی
کانگریس میں کار گزار واحد ہندوستانی نژاد امریکی ایمی بیر اور ان کے ریپبلکن رفیق جارج ہولڈنگ ،ہندوستان پر طاقتور کانگریسی کاکس کے نئے شریک صدور نشین ہوں گے ، سبکدوش ہونے والے شریک صدور نشین نیویارک سے جوزف کرادلے اور ایلی نوئس سے پیٹرروسکم نے اعلان کیا کہ کیلیفورنیا سے بیر اور شمالی کیرولینا سے ہولڈنگ114ویں کانگریس کے لئے نئے شریک صدور نشین کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔ ایمی ایک کارگزار فزیشین ہیں اور وہ اس کے رکاء کے لئے ایک پرجوش وکیل ہیں اور کانگریس رکن ہیں۔ جب وہ کانگریس میں تعمیراتی کام کے لئے آئے تھے ،کرولے نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے ان کا جوش و جذبہ متاثر کن ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں ہے ککہ کاکس ایک ماہر کے ہاتھوں میں ہوگی ، ہندوستانی نژاد امریکی برادری نے ایمی بیرا میں ایک حیرت انگیز شریک پایا ہے ، اور میں ان کے ساتھ اور پورے انڈیا کاکس کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہوں کیونکہ ہم ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مستحکم تعلقات کے لئے ہماری کوششیں جاری رکھیں گے وہ حال ہی میں اپنی دوسری مسلسل میعاد کے لئے منتخب ہوئے تھے ، مجھے خوشی ہے کہ یہ نیا رول ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پارٹنر شپ کے لئے ایک نازک وقت ہے۔ ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ اور صدر بارک اوباما کے آئندہ دورہ ہند کے سلسلہ میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اسٹرا ٹیجک تعلقات کے فروغ کو جاری رکھنے کے لئے ہولڈنگ اور کاکس میں ہمارے رفقاء کے ساتھ کام کرنے اور ہندوستانی امریکی برادری کے لئے وکالت کا خواہاں ہوں۔ بیرا نے یہ بات کہی ۔

Holding named co-chairman of Caucus on India and Indian Americans, Ami Bera, named the other co-chair.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں