چندرا بابو نائیڈوہر محاذ پر ناکام - گورنر سے کانگریس کی شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-07

چندرا بابو نائیڈوہر محاذ پر ناکام - گورنر سے کانگریس کی شکایت

حیدرآباد
ایس این بی
صدر کانگریس ریاست آندھرا پردیش این رگھو ویرا ریڈی نے این چندرا بابونائیڈو کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل جو وعدے کئے گئے ان کو پورا کرنے میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔ سابق صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی بوتسا ستیہ نارائنا سابق وزیر کے چرنجیوی اور رگھوویرا ریدی کے ہمراہ دیگر قائدین نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے راج بھون پہنچ کر ملاقات کی اور بارہ صفحات پر مشتمل ایک نوٹ وزیر اعلیٰ ریاست آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے خلاف لکھ کر گورنر کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر رگھوویرا ریڈی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بدلہ لینے کے لئے عوام میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کررہے ہیں ۔ انہوں نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے انتخابات سے قبل کسانوں کے زرعی قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب کراپ لونس کو معاف کرنے کی باتیں کر کے عوام بالخصوص کسانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے الزامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو دھوکہ دیے جانے کی وجہ سے کئی کسان مصائب میں مبتلا ہوکر خود کشی جیسے اقدامات اٹھارہے ہیں اور اپنی زندگیوں کو قرضوں کے بوجھ تلے فنا کررہے ہیں ۔اس سلسلے کو حکومت کی جانب سے روکنا ہوگا۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو ناانصافی سے کام لے رہے ہیں۔ بد عنوانیوں کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور ریاست کے نئے صدر مقام کے لئے جدید تعمیرات کو یقینی بنانے کی غرض سے عوام کی اراضیات کو زبردستی حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے سلسلہ الزام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکرس کو معاوضہ دینا بند کردیا اور تمام فلاحی اسکیمات کو نظرانداز کردیا ۔ تلنگانہ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ضلع اننت پور میں50کسانوں نے خود کشیاں صرف حکومت کی بے اعتنائی کی وجہ سے کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چندرا بابو نائیڈو آندھرا پردیش کے خشک سالی سے متاثرہ500منڈلس کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ چندرا بابو نائیڈو کو اپنی روش میں تبدیلی لانی ہوگی اور عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی کے لئے مضبوط اقدام اٹھانے چاہئے ورنہ عوام ان کو ہرگز معاف نہیں کریں گے۔

AP Cong members meet Governor, say TDP govt has failed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں