مولانا آزاد کی 125 ویں یوم پیدائش - اقلیتوں کے لئے دو پائلٹ پروگراموں کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

مولانا آزاد کی 125 ویں یوم پیدائش - اقلیتوں کے لئے دو پائلٹ پروگراموں کا آغاز

نئی دہلی
پی آئی بی
آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا آزاد مرحوم کے125ویں یوم پیدائش کے موقع پر مولانا آزاد نیشنل اکیڈیمی فار اسکلز(ایم اے این اے ایس) نے پائلٹ بنیاد پر اپنے دو پروگراموں کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر مانس نے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کئے۔ ان میں سے ایک مفاہمت نامہ اسکلٹری کنسلٹینٹ پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعہ200لڑکوں اور لڑکیوں کو ہنر مندی کے ذریعہ ہوم ہیلتھ کیئر اٹینڈینٹ کی بیڈ سائڈ تربیت فراہم کرائے جانے سے متعلق ہے اور دوسرا مفاہمت نامہ سیکوریٹی سیکٹر کونسل کے ذریعہ100افراد کوسلامتی خدمات کی تربیت دیے جانے سے متعلق ہے ۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ مانس کے پروگرام کی زیادہ سے زیادہ کامیابی کے لئے ان کی وزارت نے حال ہی میں تربیت یافتگان کے لئے آمدنی کے دائرہ اہلیت میں اضافہ کر کے اسے1.03لاکھ روپئے سے بڑھا کرچھ لاکھ روپے سالانہ کردیا ہے تاکہ انہیں تربیت اور رعایتی قرض مہیا کرایاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی سے تقریباً12سے13کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ ڈاکٹر ہپت اللہ نے کہا کہ ان کی وزارت جلد ہی مانس کو اپنی اپنی پروجیکٹ امپنی مینٹنگ ایجنسی کی حیثیت سے نامزد کرے گی ۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ وہ ان اداروں کے استھ کام کرنے کو ترجیح دیں گے جو ان کی وزارت کی اسکیموں کے فوائد لوگوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں گے ۔ بعد ازاں لسانی اقلیتوں کے قومی کمشنر پروفیسر اختر الواسع نے’’مولانا صاحب کا جیون ایو وچار‘‘ کے عنوان سے مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی اور ان کے عہد پر125واں یاد گار خطبہ دیا۔

pilot training program by Maulana Azad National Academy of Skill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں