پی ٹی آئی
ہندوستان اور دیگر ممالک کے درمیان مجرموں کو پکڑنے کے قانونی معاہدات نہ ہونا کالے دھن کی تلاش کے لئے ایس آئی کی تحقیقاتی ایجنسیوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ۔ یہ تحقیقات ہندوستانیوں کی جانب سے بیرونی ممالک میں جمع کالے دھن کو واپس لانے کے لئے کی جارہی ہیں۔ ایس آئی ٹی کی تحقیقات میں شامل ایجنسیاں جس میں سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس( سی بی ڈی ٹی) ، سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) بھی شامل ہے ، نے ایک رپورٹ میں ان چیلنجوں سے ایس آئی ٹی کو واقف کروایا ۔ اس کے بعد اعلیٰ اختیاری پیانل نے اس سلسلہ میں ایک ایکشن پلان تیار کرتے ہوئے حکومت سے ربط کیا ہے ۔ ایک سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پی ٹی آئی کو حاصل ہوئی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ہندوستان نے دنیا کے37ممالک سے باہمی قانونی امدادکے معاہدات کئے ہیں یا ہمہ رخی مدد کے معاہدہ کئے ہیں ،۔ ان معاہدوں میں وہ ممالک شامل نہیں ہیں جنہیں مبینہ طور پر ’’محصولی جنت‘‘ قرار دیاجاتا ہے ۔ جیسے کیمین آئی لینڈ گیور نسے ،لجٹنسٹائن ، موناکو،بروموڈا ، مالٹا، برٹش ورجن آئی لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں ،۔ ان ممالک کے بینکوں میں سے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر کالا دھن رکھنے والے افراد کے اکاؤنٹس ہیں ۔ کالے دھن کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انڈین انوسٹی گیشن ٹیم توقع ہے کہ اس سلسلہ میں حکومت کو ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے ان ممالک سے قانونی تحقیقات میں مدد کی استدعا کرے گی۔
Absence of treaties with tax haven nations blocking black money fight
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں