میٹرو ریل کے راستہ میں تبدیلی کی ایل اینڈ ٹی کی جانب سے تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-18

میٹرو ریل کے راستہ میں تبدیلی کی ایل اینڈ ٹی کی جانب سے تردید


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-nov-18

منصف نیوز بیورو
حکومت نے دو دن قبل ہی اعلان کیا تھا کہ لا رسن اینڈ ٹوبرو نے تین مقامات پر میٹر و ریل کے راستہ میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا لیکن آج اس کے چیف ایکزیکٹیو وی بی گیڈگل نے اس کی تردید کردی ۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کام روکا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کن مقامات پر خصوصی تبدیلی کی جانی چاہئے اس کی با ضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے ۔، انہوں ںے کہا کہ تبدیلی اس وقت مشکل ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ فنی طور پر اس پر عمل کیاجاسکتا ہے یا نہیں۔ گیڈگل نے کہا کہ ریل نٹ ورک میں تعمیری کام بالخصوص کسی موڑ پر کام ممکن ہے یا نہیں یہ دیکھاجاناچاہئے ۔ تبدیلی کی صورت میں اس کا خرچ ریاستی حکومت کو برداشت کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شروع سے یہ کہاجارہا ہے کہ معاہدہ سے ہٹ کر کسی بھی تبدیلی تحریری طور پر کی جانی چاہئے اسی طور پر ہم رد عمل کا اظہار کریں گے ۔ ہفتہ کو ہوئے اجلاس میں ریاستی حکومت نے تبدیلی کا مشورہ دیا اور ہم نے’’ ہاں اور نہ‘‘ نہیں کہا۔ 20نومبر کو ریاستی حکومت نے تبدیلیاں قطعی طور پر کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس دن وزیر مانٹرنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے کیونکہ حیدرآباد میٹر و ریل وزیر اعظم کے دفتر سے راست مربوط ہے اور20نومبر کو ہی اس مسئلہ پر غور کیاجائے گا لیکن ہوسکتا ہے کہ یہ مسئلہ پر اس اجلاس میں غور بھی نہیں کیاجاسکتا ہے ،۔ اس دوران سرکاری ریاستی ذرائع نے بتایا کہ تبدیلی کی صورت میں تلنگانہ حکومت300کروڑ روپے بطور معاوضہ ایل این ٹی کو اد ا کرے گی لیکن ایل اینڈ ٹی کا کہنا ہے کہ معاہدہ کے تحت تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
بلدیہ حیدرآباد کے ایک ذرائع نے بتایا کہ جہاں کہیں بھی میٹرو ریل کا کام چل رہا ہے وہاں سڑکوں کی کشادگی کے کام پر توجہ دی جارہی ہے۔ کمشنر بلدیہ سومیش کمار نے پیر کو حیدرآباد میٹروریل عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے شرکت کی ۔ 318جائیدادیں ابھی حصول کرنا باقی ہے۔44جائیدادیں حاصل کی جاچکی ہیں ۔ بلدیہ کمشنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جائیدادوں کو حاصل کرنے میں تیزی پیدا کی جائے ۔ جہاں پر بھی عدالت میں تنازعہ چل رہا ہے وہاں عدالت میں معاوضہ کی رقم جمع کردی جائے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں