17/نومبر نئی دہلی پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے چھتیش گڑھ کے نس بندی آپریشن میں ہوئی اموات کے سلسلہ میں سی بی آئی تحقیق کے مطالبہ کو مسترد کردیا ۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ نس بندی میں ہوئی 17اموات کے سلسلے میں یا تو خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو تشکیل دیں یا پھراس مقدمہ کی تحقیقات کی ذمہ داری سی بی آئی کے حوالہ کردیں ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی زیر قیادت بنچ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ’’ چونکہ چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے پہلے ہی اس مسئلے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے ، اس لئے یہ بات مناسب نہیں کہ ہماری عدالت اس مسئلہ میں دخل اندازی کرے ۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری آلوک شکلہ کی اطلاع کے مطابق خواتین کو آپریشن کے بعد دی جانے والی اینٹی بایو ٹک گولی میں لیباریٹری تجزیے کے مطابق ’’زنک فاسفیڈ‘ موجود تھا جو چوہے مار ادویات میں استعمال کیاجاتا ہے ۔ حکام کے مطابق یہ اینٹی بایو ٹک دوا گزشتہ ہفتے ضلع بیلاس پور میں لگنے والے سرکاری طبی کیمپ میں خواتین کو نس بندی کے آپریشن کے بعد دی گئی تھی ۔ مقامی لیباریٹری میں کیے جانے والی جانچ میں دوا میں زہریلے کیمیکل کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے ۔ جس کی مزید تصدیق کے لئے دوا کے نمونے دہلی اور کولکتہ کی لیباریٹریوں کو بھیجے جارہے ہیں ۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے کپنی کی تیار کردہ مذکورہ اینٹی بایو ٹک کی2لاکھ گولیاں اور40لاکھ دیگر ٹیبلیٹس اور کیسپول قبضے میں لے کر تلف کردیے ہیں۔ پولیس نے کمپنی کے مالک اور اس کے بیٹے کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن کا اصرار ہے کہ وہ بے گناہ ہیں ۔Chhattisgarh sterilisation deaths CBI probe rejected
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں