دوسرے بین الاقوامی کتاب میلہ کا حیدرآباد میں آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

دوسرے بین الاقوامی کتاب میلہ کا حیدرآباد میں آغاز


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-nov-15

منصف نیوز بیورو
ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے آج دوسرے انٹر نیشنل اسلامک فیر کا حج ہاؤز سے متصل زیر تعمیر عمارت میں افتتاح انجام دیا۔ کتاب میلہ 23نومبر تک جاری رہے گا۔ محمد محمود علی نے کہا کہ ملک بالخصوص تلنگانہ میں مسلمان دیگر مذاہب کے ماننے والوں میں سب سے زیادہ تعلیمی طور پر پسماندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلم حکمرانوں نے تقریباًٍ800برس اور تلنگانہ میں400برس حکومت کی ۔ اس کے باوجود مسلمانوں کا تعلیم کے شعبہ میں کمزور ہونا تشویش کا باعث ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ملک اور ریاست میں تمام شعبوں میں ترقی کے لئے تعلیم کے حصول پر توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا کے حکمرانوں نے ایک منصوبہ بند سازش کے ذریعہ وقف اراضیات پر قبضہ کرلیا ۔ تلنگانہ کی حکومت ان اراضیات کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے قانونی اقدامات کرے گی ۔ حکومت نے اس سال کے بجٹ میں وقف بورڈ کیلئے53کروڑ روپے مختص کئے ہیں جبکہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئے1034کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اب تک حکومت نے طلبہ کی فیس کی ادائیگی کے لئے75روڑ روپے جاری کیے ہیں ۔ حکومت ، مسلمانوں کے تعلیمی اخراجات اور دیگر اسکیموں کے لئے400کروڑ روپے مختص کیے ہیں اور اسکالر شپ کے لئے100کروڑ مختص کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے کبھی بھی مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کوئی توجہ نہیں دی ۔ تلنگانہ کی حکومت نے آئندہ چار ماہ کے دوران شادی مبارک اسکیم کے تحت ہزاروں مسلم لڑکیوں کی شادی کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے مسلمان تمام فلاحی اسکیموں سے آن لائن استفادہ کرسکتے ہیں ۔ تلنگانہ کی حکومت نے تمام فلاحی اسکیموں کو آن لائن کردیا ہے ۔ انہیں درمیانی شخص سے کوئی مدد حاصل نہیں کرنی چاہئے ۔ وہ راست حکومت کی ویب سائٹ کے ذریعہ فلاحی اسکیموں سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ناظم المعہد العالی الاسلامی ، مولانا عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ، حافظ پری شبیراحمد صدر جمعیۃ العلماء اے پی، مولانا حسام الدین ثانی ، جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ اے پی، مولانا فصیح الدین نظامی، مہتم کتب خانہ جامعہ نظامیہ ، مولانا صفی احمد مدنی ناظم جمعیۃ اہلحدیث ، جناب عبدالباسط انور ڈائرکٹر تلگو اسلامک پبلیکیشنز ،جسٹس ای اسماعیل، پروفیسر محسن عثمانی ندوی ، مولانا غلام نبی شاہ، ڈاکٹر سراج الرحمن ، ملک معتصم خان صدر ویلیفر پارٹی آف اے پی ، حامد محمد خان صدر ایم پی جے اے پی ، مولانا انوار احمد جامعہ نظامیہ ، پروفیسر شاہد علی عباسی ، محمد تاج الدین (لوک آیوکتا) غلام یزدانی سینئر ایڈوکیٹ ، عبدالعزیز (کارپوریٹر) کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد شریک تھی۔ اور پڑوسی ریاستوں سے شائقین کتب کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ سید عبدالباسط شکیل نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور محمد اظہر الدین نے شکریہ ادا کیا ۔ افتتاحی پروگرام کے نظامت کے فرائض اسلم فرشوری نے انجام دیے جب کہ قاری محم دعبدالمنان کی قراار حافط و قاری احمد محی الدین کی نعت پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ 14تا23نومبر منعقد ہونے والے اس بک فیر کے اوقات 11بجے دن تا9بجے شب تک رہیں گے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں