سعودی عرب - کیرالا کا کروڑ پتی ترکاری بزنس مین گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

سعودی عرب - کیرالا کا کروڑ پتی ترکاری بزنس مین گرفتار

دوبئی
پی ٹی آئی
ایک جلا وطن ہندوستانی نژاد تازہ ترکاریوں کے مشہو رتاجر کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا جس کا کاروبار لاکھوں ڈالر میں جاری تھا اسے پوشیدہ طور پر کاروبار کرنے کے مبینہ الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ کیرالا سے جلا وطن کیا گیا تازہ ترکاری کی در آمدو برآمد کا کلیدی تاجر جو جدہ کی مرکزی ترکاری مارکٹ میں کافی مشہور تھا ۔ امکان ہے کہ تاجر کو ملک سے باہر کرتے ہوئے اس کے خلیجی کونسل کارپوریشن ممالک میں داخلہ پر امتناع عائد کردیاجائے گا ۔ عرب نیوز نے اس کا نام دیے بغیر یہ اطلاع دی ۔ ملک میں سعودی شہریت کے تعلق سے کی گئی مہم کے دوران اس کی گرفتاری عمل میں آئی اور پوشیدہ طور پر بزنس کرنے والوں پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی ۔ اس گرفتاری کے ساتھ ہی جدہ سنٹرل ویجیٹبل مارکٹ میں کاروبار ٹھپ ہوگیا۔ ملک بھر سے اور پڑوسی ممالک سے آنے والے تمام ٹرکس تاجروں کی جانب سے آکشن(ہراج) کے انتظار میں ٹھہر گئے ۔ گرفتاری کی کارروائی کا مشاہدہ کمیٹی نے کیا جو وزارت کا مرس ، لیبرمیونسپل امور کے اشتراک سے نگرانی کی گئی جس میں پولیس کے نمائندے بھی موجود تھے اور گورنر کے دفتر کے ذمہ داروں نے بھی اس کا مشاہدہ کیا ، جو ویجیٹبل مارکٹ کو قومیانہ کے ذمہ دار ہیں ۔ گرفتار شدہ شخص کے پاس کام کرنے والے بڑی تعداد میں نوجوان جو پوشیدہ بزنس میں تعاون کررہے تھے ۔ بتایاجاتا ہے کہ ترکاری کے اس تاجر کے کافی اثرات تھے جس کی وجہ سے تازہ ترکاریوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اس کی ایماء پر ہوتا تھا ۔ اس تاجر کی گرفتاری کے ساتھ ہی جلا وطن دیگر تاجر بھی مارکٹ سے غائب ہوگئے جو ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے تھے ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ ترکاریوں کی قیمتیں فی الحال مستحکم ہیں لیکن یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ سلسلہ کتنے دنوں تک جاری رہے گا۔

Millionaire Keralite vegetable trader arrested in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں