برقی بحران ریاست تلنگانہ کا سب سے سنگین مسئلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

برقی بحران ریاست تلنگانہ کا سب سے سنگین مسئلہ

حیدرآباد
ایس این بی
رکن قانون ساز کونسل ایم رنگا ریڈی نے میڈیا پوائنٹ پر کہا کہ سونیا گاندھی نے چار کروڑ عوام کے دلی جذبات اور نوجوانوں کی خود کشی کو دیکھ کر ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا۔ خود کے سی آر نے کہا تھا کہ سونیا گاندھی کی وجہ سے ہمیں تلنگانہ حاصل ہوا ہے۔ نئی ریاست تلنگانہ میں عوام اور کسان نے اچھے دن کا خواب دیکھا تھا لیکن ٹی آر ایس حکومت نے نا انصافی کرتے ہوئے کسانوں کو برقی سے محروم کردیا جس سے پریشان حال کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے استفسار کیا کہ پڑوسی ریاستوں سے برقی خریدنے کے باوجود کسانون کو برقی کیوں سربراہ نہیں کی جارہی ہے ۔ رنگا ریڈی نے کہا کہ برقی بحران ریاست کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ بحران کی وجہ سے صنعتیں بند ہورہی ہیں جس سے ریاست کی معیشت دن بہ دن تباہ ہورہی ہے ۔ صنعتوں کے بند ہونے سے کئی افراد بے روزگاریکا شکار ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس اپنے انتخابی منشور میں بلند بانگ دعوے کئے لیکن آج تک کسی ایک پر بھی عمل آوری نہ ہوسکی ۔ سرکاری وقف اراضیات پر آج آندھرائی قائدین قابض ہیں، آکر حکومت کب ناجائز قابضوں سے اراضیات کو پاک کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر خود تلنگانہ کے10اضلاع میں کہا کہ ہم اقتدار پر آتے ہی کسانوں کے ایک لاکھ تک کے قرض معاف کریں گے ۔ اقتدار پر فائز ہوکر چھ ماہ گزر چکے ہیں لیکن کسانوں کے قرض کی معافی سست رفتاری سے حل ہورہی ہے ۔ جس سے کسان اب حکومت پر اعتماد کرنا ختم کرتے ہوئے خود کشی کو اہمیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ کے حلقہ اسمبلی گجویل میں کسانوں کے خود کشی کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔
انہوں نے ٹی آر ایس سے سوال کیا کہ کیا عوام اور کسانوں کو پریشان کرنے کیلئے اقتدار حاصل کیا گیا ہے ۔ رنگا ریڈی نے کہا کہ جامع سروے ٹی آر ایس کی ایک بڑی تشہیر کے سوا کچھ نہیں اس سروے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معذورین اور عمر رسیدہ افراد کے وظائف پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیر ہی ہے ۔ کئی مستحقین کو وظائف سے محروم کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ کو تو ایک لاکھ کروڑ کردیا لیکن آمدنی کے ذرائع کیا ہیں واضح نہیں کرسکے ۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں ۔ ورنہ ریاست تلنگانہ کا قیام بے کار ثابت ہوگا۔

Telangana power crisis the most serious problem

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں