17 غیر ملکی انٹرنیشنل اسکولوں کو سعودائزیشن سے استثنیٰ - سعودی وزارت محنت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-21

17 غیر ملکی انٹرنیشنل اسکولوں کو سعودائزیشن سے استثنیٰ - سعودی وزارت محنت

جدہ
اردو نیوز (سعودی عرب)
وزارت محنت نے مملکت میں سفارتخانوں کے ماتحت17غیر ملکی انٹر نیشنل اسکولوں کو سعودائزیشن سے استثنیٰ دے دیا ۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، آسٹریا ، اٹلی، اسپین ، روس پاکستان، ترکی، مراکش ، جبوتی، ملائیشیا، چین ، انڈونیشیا ، الجزائر اور فلپائن کے اسکول اس سہولت سے فیضاب ہوں گے ۔ وزارت محنت نے مذکورہ ممالک کے اسکولوں کو زکوۃ و آمدنی اور سماجی کفالت کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا پابند بنادیا ۔ وزارت محنت نے بعض اسکولوں کو زکوۃ آمدنی نیز سوشل انشورنس کے سرٹیفکیٹ کی پابندی سے بھی مسثنیٰ کردیا ہے۔ اس استثنیٰ سے پاکستان، فرانس ، انڈونیشیا ، چین، جرمن انٹر نیشنل ، سری لنکا ، برٹش انٹر نیشنل ، کثیر قومی انٹر نیشنل اور یونانی انٹر نیشنل کمیونٹیوں کے اسکول فیضیاب ہوں گے ۔ وزارت محنت نے بعض انٹر نیشنل اسکولوں کو زکوۃ و آمدنی کے سرٹیفکٹ پیش کرنے کی پابندی سے آزاد کردیا ہے۔ اس کا فائدہ بنگلہ دیشی انٹر نیشنل اسکول انگلش و بنگالی میڈیم اور گنی کے اسکولوں کو پہنچے گا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق ترکی کے انٹر نیشنل اسکول کو زکوۃ اور سوشل انورنش کی شرط سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ اسی طرح اسے سجل تجاری نیز سعودائزیشن کی شرط سے بھی رخصت دیدی گئی ہے ۔ وزار ت محنت نے سعودی عرب میں غیر ملکی اسکولوں کے ساتھ معاملات کے حوالے سے ’’جیسا ہمارے ساتھ کروگے ویسا آپ کے ساتھ ہوگا۔‘‘ کے اصول کے مطابق فیصلہ کیا ہے ۔جن ممالک کو استثنیٰ دیاگیا ہے وہ اپنے یہاں سعودی اسکولوں سے زکوۃ یا سوشل انشورنس یا انکم ٹیکس طلب نہیں کرتے دیگر شرائط کے حوالے سے بھی جو ملک مملکت کے ساتھ جیسا معاملہ کرتا ہے ویسا ہی معاملہ سعودی عرب ان ملکوں کے اسکولوں سے کررہا ہے ۔

no saudization in 17 foreign international schools

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں