آئی ایف ایف آئی فلم فیسٹول - امیتابھ اور رجنی کانت کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-21

آئی ایف ایف آئی فلم فیسٹول - امیتابھ اور رجنی کانت کی شرکت

پانا جی
آئی اے این ایس
آئی ایف ایف آئی کے45ویں پروگرام کا آج سے گوا میں آغاز ہورہا ہے ۔ ریاستی دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ میں شیاما پرساد مکرجی انڈوراسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں اداکار رجنی کانت اور امیتابھ بچن بھی شرکت کررہے ہیں ۔ امیتابھ اس تقریب میں مہمان خصوصی ہیں جب کہ جنوبی ہند کی فلمی دنیا کے بادشاہ رجنی کانت کو جاریہ سال کا ہندوستانی فلمی شخصیت کا صد سالہ ایوارڈ پیش کیاجائے گا ۔ اس تقریب میں وزیر اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی ، مرکزی مملکتی وزیر اطلاعات و نشریات راج وردن راٹھور اور وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی شرکت کریں گے ۔ جاریہ سال کے پروگرام میں امیتابھ بچن کی شرکت اہمیت کی حامل ہے ، کیونکہ ہندوستان کے سب سے بڑے سرکاری حمایت یافتہ فلم فیسٹول آئی ایف ایف آئی میں انہوں نے طویل عرصہ سے شرکت نہیں کی تھی ۔

Amitabh Bachchan, Rajinikanth open IFFI 2014 in Goa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں