مسلمانوں اور دہشت گردی کا تقابل نہ کیا جائے - جمعیۃ العلما ہند بنگال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-22

مسلمانوں اور دہشت گردی کا تقابل نہ کیا جائے - جمعیۃ العلما ہند بنگال

کولکتہ
پی ٹی آئی
جمعیۃ العلماء ہند بنگال یونٹ کے صدر صدیق اللہ چودھری نے آج تمام برداریوں سے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کی اپیل کی اور کہا کہ مسلمانوں اور دہشت گردی کا تقابل نہیں کیاجانا چاہئے ۔ چودھری نے کہا کہ تمام برادریوں کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں آگے آنا چاہئے ۔ ایک مخصوص سیاسی جماعت بردوان دھماکہ کے بعد مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ یہ انسانیت کے خلاف ہے۔ چودھری نے کہا کہ جمعیۃ العلمائے ہند کی اسٹیٹ کمیٹی29نومبر کو شہید مینار میدان میں ایک جلسہ منعقد کرے گی تاکہ ریاست کے مسلمانوں کی شبیہ کومسخ کرنے کی مہم کے خلاف احتجاج کیاجاسکے ۔ بعض گوشوں سے یہ کہاجارہا ہے کہ تمام دینی مدارس دہشت گرد سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے مراکز ہیں۔ اگر کوئی مدرسہ دہشت گردی کی حمایت کاخاطی پایاجائے تو ہم خود کارروائی کریں گے ۔ اس وقت تک مدرسوں کے تعلیمی نظام کی توہین نہ کریں ۔جاریہ مال کے اوائل میں جمعیۃ العلماء کے سکریٹری مولانا محمود مدنی نے الزام عائد کیا تھا کہ ساری مسلم برادری کی شبیہ کومسخ کرنے کی سازش رچی جارہی ہے ۔ انہوں نے مرکزی ایجنسیوں اور وزارت داخلہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ بردوان دھماکہ کیس میں مسلمانوں کا پیچھا کررہی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں