لیبیا کو شام اور عراق بننے سے روکنے میں مغرب مدد کرے - سیسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-22

لیبیا کو شام اور عراق بننے سے روکنے میں مغرب مدد کرے - سیسی

قاہرہ
رائٹر
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکہ اور یوروپ سے درخواست کی ہے کہ وہ جنگجو کے خلاف لڑنے میں لیبیا کی فوج کی مدد کریں تاکہ آگے چل کر ملک کو عراق اور شام کی طرح بڑے پیمانے پر مداخلت کی ضرورت نہ پڑے ۔ السیسی نے کہا کہ لیبیا کی لڑائی سے پورے خطہ کے لئے خطرہ ہے جہاں دو حکومتیں خو د کو جائز ثابت کرنے کے لئے لڑ رہی ہیں ایک طرابلس کی اسلام پسند حکومت ہے اور ودوسری مشرقی شہر تبوک میں بین الاقوام طور پر تسلیم شدہ حکومت ہے ۔ مصر کا کہنا ہے کہ سرحد پار کے جنگجو اس کے سینائی جزیرہ نما میں جہادی گروپ انصار بیت المقدس کو مصری سلامتی دستوں پر حملے کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ انصار نے اس ماہ اسلامی ریاست سے وفاداتی کا حلف لے لیا تھا جس پر ان دنوں عراق اور شام میں امریکی اور اس کے اتحادی بم برسا رہے ہیں۔ السیسی نے فرانس24چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہااگر ہم صرف عراق اور شام میں دہشت گردی سے نمٹیں گے تو پھر لیبیا جنگجوؤں کے لئے پرکشش بن جائے گا جس سے لیبیا اور اس کے پڑوسیوں کے استحکام کے لئے خطرہ پیدا ہوگا۔ ہمیں لیبیا میں بھی ویسے ہی اقدام کی ضرورت ہے ۔ جیسے کہ عراق اور شام میں کئے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی برادری اور یورپ اور امریکیوں کو لیبیا کی قومی فوج کی اپنے مورچے دوبارہ حاصل کرنے اور دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہئے تاکہ سلامتی اور استحکام پیدا ہو ۔ برسر پیکار قبائلی گروپوں کی باہمی کشیدگی سے حریف حکومتوں کے درمیان لڑائی اور بڑھ رہی ہے۔ یہ قبائلی گروپ وہ ہیں جنہوں نے2011ء میں سابق حکمراں معمر قذافی کو معزول کرنے میں مدد دی تھی ۔ السیسی نے آج پھر کہا کہ مصر لیبیا کی فوج کی مدد کررہا ہے مگر کہا کہ اس نے براہ راست مداخلت سے احتراز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا اگر ہم نے براہ راست مداخلت کی ہوتی تو میں یہ اعلان کرنے سے ن ہیں ہچکچاتا ۔ مگر اب تک ہم نے صرف لیبیائی فوج ، لیبیائی پارلیمنٹ اور لیبیائی حکومت کی مدد کی ہے ۔

Egypt's Sisi calls on West to support Libya to avoid new Syria, Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں