غیر مقیم ہندوستانیوں سے متعلق 2 اسکیمات کے انضمام پر مبنی بل کا مسودہ تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-26

غیر مقیم ہندوستانیوں سے متعلق 2 اسکیمات کے انضمام پر مبنی بل کا مسودہ تیار

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سمندر پار رہنے والے ہندوستانیوں کی دو اسکیمات کے انضمام کے لئے ایک بل کا مسودہ پیش کیاجائے گا ۔ توقع ہے کہ اس بل کو کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کردیاجائے گا ۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی نژاد افراد پی آئی او اور او سی ایر سمندر پار رہنے والے ہندوستانیوں کی شہریت کے لئے کئی ایک اعلانات کئے ہیں ۔شہریت میں ترمیم کے قانون سے متعلق بل کا مسودہ جس کے ذریعہ پی آئی او، اور او سی آئی اسکیمس کو ضم کیاجاسکے ۔ توقع ہے کہ بہت جلد کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ مزید کہا گیا کہ آمد پر ویزا اور الیکٹرانک سفر سے متعلق اختیار 43ممالک کے لئے27نومبر کو افتتاح کیاجائے گا ۔ ان ممالک میں امریکہ، آسٹریلیا ، فیجی اور پیسفک جزائر شامل ہیں ، حکومت پہلے ہی ان اعلانات پر عمل آوری کا اعلان کرچکی ہے ۔ جسے وزیر اعظم نے پیش کیا تھا ۔ پی آئی او کارڈز رکھنے والوں کے لئے تاحیات ویزا عطا کرتے ہوئے پی آئی او کو طویل مدت تک ہندوستان میں ٹھہرنے پولیس انکوائری کرنے میں اعانت اور امریکی شہریوں کو طویل مدتی10سال ویزا کی مشترک بنیاد پر اجرائی سے متعلق ہوگی ۔ یہ بات اعلامیہ میں بتائی گئی ۔ مودی نے28ستمبر کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ا پنے خطاب کے دوران جب وہ ویزا کی اجرائی سے متعلق اظہار کررہے تھے کہا کہ حکومت پی آئی او ، اور او سی آئی اسکیمات غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے شامل کرے گی اور بہت جلد نئی اسکیم کا اعلان کیاجائے گا ۔ انہوں نے اپنے حالیہ 10یومی دورہ کے موقع پر میانمار ، آسٹریلیا اور فیجی میں آمد پر ویزا کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس اعلان پر غیر مقیم لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، یہ بات مودی نے اپنے دورہ کے اختتام کے ایک دن بعد اپنے بلاگ پر تحریر کیا ۔ ہمارا مقصد غیر مقیم افراد کو ہمارے ترقی کے سفر کا جزولاینفک کرنا ہے اور گزشتہ چند ماہ سے ہم نے اس سلسلہ میں اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے ۔

Bill for merger of schemes for overseas Indians soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں