بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے خاطیوں کو سزائے موت کی مخالفت - ہیومن رائٹس واچ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-10

بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے خاطیوں کو سزائے موت کی مخالفت - ہیومن رائٹس واچ

نیویارک
آئی اے این ایس
بین الاقوامی حقوق انسانی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے خاطی محمد قمرالزماں کی سزائے موت پر فوراً روک لگانے کا مطالبہ کیا ۔ جماعت اسلامی پارٹی کے قائد قمرالزماں کو جولائی2010میں آئی سی ٹی کے احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملک میں آئی سی ٹی کا قیام1971ء کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے مقدما ت نمٹانے کے لئے قائم کیا گیا تھا ۔ آئی سی ٹی نے انہیں سہاگ پور موضع میں پاکستانی افواج کے ساتھ ساز باز کرکے عوام کے قتل عام کی سازش میں ملوث ہونے کا خاطی قرار دیتے ہوئے مئی2013میں سزائے موت سنائی تھی ۔ 3نومبر کو سپریم کورٹ نے قمرالزماں کی سزائے موت کو برقرار رکھا تھا ۔ حقوق انسانی تنظیم نے بتایا کہ قمرالزماں کو سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہونا چاہئے ۔ قمرالزماں کو فیصلہ سنائے جانے کے بعد ڈھاکہ جیل منتقل کردیا گیا تھا جس سے اس بات کا واضح اشارہ ملتا ہے ان کی سزائے موت پر عمل آوری یقینی ہے ۔ قمرالزماں اور ان کے وکیل کو قطعی فیصلہ کا مکمل متن ہنوز حاصل نہیں ہوا ہے جو 30ایام کے اندر ہی اندر اپیل دائر کرنے کے لئے ضروری ہے ۔ ہیومن رائٹس واچ ایشیائی ڈائرکٹر بریڈ ایڈ مس نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ نے ہر حالات میں سزائے موت کو ظالمانہ اور وحشیانہ قرار دیتی ہے ۔ اگر مقدمات کی سماعت معیاری طریقہ سے منصفانہ نہ ہو تو اس سے اور بھی مسائل پید اہوتے ہیں ۔ کسی آزاد عدالت کی جانب سے سزائے موت کے خلاف حق اپیل کا سلب ہونا اور بھی خطرناک ثابت ہوتا ہے ۔

Bangladesh: Halt Execution of War Crimes Accused, Human Rights Watch‎

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں