خالدہ ضیاء کے خلاف بدعنوانی کیس - بیانات کی ریکارڈنگ ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-10

خالدہ ضیاء کے خلاف بدعنوانی کیس - بیانات کی ریکارڈنگ ملتوی

ڈھاکہ
آئی اے این ایس
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے خلاف بد عنوانیوں کے کیسس سے متعلق عینی شاہدین کے بیانا ت کے لئے نئی تاریخ مقرر کی ہے ۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے سابق وزیر اعظم کی درخواست بھی قبول کرلی جس میں مزید مہلت طلب کی گئی تھی ۔ بی ڈی نیوز 24نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد بد عنوانی کمیشن نے ضیاء آرفیج اور ضیاء چیر ٹیبل ٹرسٹ کیسس کے تصدیقی بیانات کی سماعت کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی تھی ۔ انسداد کرپشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائرکٹر ہارون الرشید بھی بیان دینے کے لئے عدالت میں حاضر تھے ۔ تاہم عدالت نے بیانات کی ریکارڈنگ کے لئے24نومبر کی تاریخ مقرر کی ۔ خالدہ ضیاء پر64,600ڈالر کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ۔ 22ستمبر کو عدالت نے خالدہ ضیاء کی درخواست مسترد کردی تھی ۔ جج باسو دیورائے نے19مارچ کو دونوں ہی کیس میں ملوث قرار دیا تھا۔

corruption case against Bangladesh's former prime minister Khaleda Zia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں