وقف زمین کو پٹہ پر دینے سے پہلے حکومت کی منظوری لازمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

وقف زمین کو پٹہ پر دینے سے پہلے حکومت کی منظوری لازمی

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹر وزیر اقلیتی بہبود کھڈسے نے آج مسلم وقف بورڈ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی تنظیم کو وقف کی زمین پٹہ پر یا لیز پر دینے سے پہلے حکومت کی منظوری حاصل کریں ۔ کھڈسے نے آج یہاں سیکریٹریٹ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا میں وقف کی تقریباً ایک لاکھ ایکڑ زمین ہے ۔ یہ زمین کئی اداروں کو پٹہ پر دی گئی ہے جس میں وہ تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں جو سیاستدانوں کی ملکیت ہیں ۔ میں نے اس بات کے احکامات جاری کیے ہیں کہ بغیر حکومت کی منظوری کے ان زمینات کو پٹہ پر نہ دیاجائے۔ میں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ یہ زمین ہراج کے ذریعہ سب سے زیادہ بولی لگانے والے شخص کو پٹہ پر دیں ۔ یہ ہراج آن لائن بھی ہوسکتا ہے ۔ اس کی آمدنی وقف بورڈ کو جانی چاہئے ۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے اس بات کے اشارے بھی دئے کے وقف زمینات سے متعلق قوانین میں اصلاح ہوسکتی ہے تاکہ لوگ لیز کے معاملہ کو لے کر کورٹ میں نہ جائیں ۔ کھڈسے کے بقول انہوں نے وقف ذمہ داران کو ہدایت دی کہ یہ رقم مسلمانوں ہی کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کی جائے تاکہ انہیں مدد کے لئے دوسروں کے پاس نہ جانا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو کو مسلمانوں کی حد تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے دیگر لوگوں تک بھی پہنچایاجائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں