سابق جنتا پریوار کے احیاء کا خیر مقدم - سیتا رام یچوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-08

سابق جنتا پریوار کے احیاء کا خیر مقدم - سیتا رام یچوری

پٹنہ
پی ٹی آئی
مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے سابق’’ جنتا پریوار‘‘ کی6 سیاسی جماعتوں کے ایک پلیٹ فارم پر آجانے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ(مارکسی پارٹی) قومی سطح پر ایسے نئے اتحاد کے ساتھ شمولیت پرغور کرنے سے پہلے اس نئے اتحاد کی پالیسیوں اور اصولوں کا قریبی جائزہ لے گی ۔ مارکسی پارٹی پولٹ بیورو کے رکن سیتا رام یچوری نے آج یہاں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’ہم سابقہ جتنا پریوار میں شریک جماعتوں کے باہم قریب آنے اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، تاکہ ابھرتی ہوئی بے جے پی کا مقابلہ کیاجائے ۔ تاہم ہم ان پالیسیوں اور اصولوں کی صورت گری کا انتظار کریں گے جن پر ان جماعتوں نے قومی سطح پر اتحاد کی صورت گری کی ہے ۔ اس اتحاد میں شمولیت پر غور سے قبل اس اتحاد کی پالیسیوں کا جائزہ لیاجائے گا۔ اخبار نویسوں نے یچوری سے پوچھا کہ آیا مارکسی پارٹی اور بائیں بازو کی دیگر جماعتیں ، مجوزہ اتحاد میں شامل ہونے پر غور کریں گی اس مرحلہ پر مارکسی رہنما نے کہا کہ’’پہلے ان پارٹیوں کو اپنے اصولوں اور پالیسیوں کو قطعیت دینے دیجئے کیونکہ یہ پالیسیاں ابھی واضح نہیں ہیں۔‘‘ تاہم یچوری نے غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی علاقائی جماعتوں کو خبر دار کیا کہ وہ بائیں بازو کی جماعتوں کو ساتھ لئے بغیر قومی سطح پر متبادل پلیٹ فارم تشکیل نہ دیں ۔

Yechury welcomes steps to revive erstwhile Janata Parivar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں