43 ممالک کے ای۔ ویزا سہولت - ہندوستان کا اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-28

43 ممالک کے ای۔ ویزا سہولت - ہندوستان کا اقدام

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان نے آج 43ممالک بشمول امریکہ ، اسرائیل، فلسطین اور جاپان کے سیاحوں کے لئے ’’الکٹرانک ویزا‘](ای۔ ویزا) سہولت کا آغاز کیا ۔ اسکا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور بیرونی سیاحوں کو کسی مشکلات کے بغیر ہندوستان کے سفر کا پیشکش کرنا ہے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر تہذیبی امور و سیاحت مہیش شرما نے آمد پر ٹورسٹ ویزا(TVOA) سروس کا افتتاح کیا ۔ الکٹرانک ٹراویل اتھارائزیشن(ETAٌ) اسکیم کے تحت مذکورہ سروس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ’’ہندوستان اپنے جغرافیائی محل ووقوع کے اعتبار سے شعبہ سیاحت میں ایک منفرد برتری رکھتا ہے اور دوسرا کوئی ملک، موسمی حالات میں ایسے تنوع کے بہتات کا پیشکش نہیں کرسکتا ۔‘‘ جن دیگر ممالک کو ای۔ ویزا سہولتیں دی گئی ہیں ان میں آسٹریلیا ، برازیل ، کمبوڈیا ، متحدہ عرب امارات ، سنگا پور ، روس، میکسیکو ، انڈونیشیا ، اردن، جرمنی، فن لینڈ ‘‘ عمان، ناروے ، یوکرین، ویت نام اور دیگر ممالک شامل ہیں ۔ ای ویزا کے ذریعہ بیرونی سیاحوں کو ای ٹی اے کی منظوری کی تاریخ سے اندرون30 یوم ہندوستان میں داخل ہونے کی اجازت رہے گی ۔ یہ ویزا آمد کی تاریخ سے30دن کے لئے کار آمد رہے گا ۔ مرحلہ وار انداز میں یہ سہولت دیگر ممالک کو بھی دی جائے گی ۔ سیاحوں کو ملک کی نو بین الاقوامی طیران گاہوں سے داخل ہونے اور وہاں سے روانہ ہونے کی اجازت رہے گی ۔ ان طیران گاہوں میں دہل، حیدرآباد، بنگلور، چینائی ، کوچی، کلکتہ ، ممبئی اور ترواننتام پورم کی طیرانگاہیں شامل ہیں ۔ جوائنٹ ڈائرکٹر امیگریشن ڈپارٹمنٹ پی کے بھردواج نے بتایا کہ سیاحوں کے پس منظر کی چکنگ پہلے ہی سے تخلیق کردہ ایک ڈاٹا اساس سے کی جائے گی۔

e-Visa list for 43 nations announced

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں