سی بی آئی چیف کا تقرر - بل میں ترمیم کو پارلیمنٹ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-28

سی بی آئی چیف کا تقرر - بل میں ترمیم کو پارلیمنٹ کی منظوری

نئی دہلی
آئی اے این ایس
پارلیمنٹ نے سی بی آئی کے چیف کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ نے دہلی پولیس اسٹابلیشمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دہلی پولیس اسٹابلیشمنٹ بل کو راجیہ سبھا میں منظوری ملنے کے بعد ارون جیٹلی نے لو ک سبھا میں کہا کہ حکومت اتفاق رائے کے ذریعہ سی بی آئی کی تقرری کا رادہ رکھتی ہے ۔ راجیہ سبھا میں اس بل کو کل منظوری دی گئی ۔ سی بی آئی چیف کے انتخابی کمیٹی میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی بحیثیت ممبر ہوگی ۔ یاد رہے کہ لوک سبھا میں اپوزپشین پارٹی لیڈر نہ ہونے کی وجہ سے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں ، کانگریس کی جانب سے مالکرجن لوک سبھا کے لیڈر ہونے کی وجہ سے سی بی آئی چیف انتخابی پینل میں شریک ہوسکتے ہیں۔ کانگریس لیڈر آنند شرما نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعہ حکومت کو یہ خیال نہ ہو کہ وہ اپوزیشن پر احسان کررہی ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ حکومت بل کی ترمیم چاہتی ہے مگر حکومت یہ نہ سوچیں کہ وہ اس کے ذریعہ اپوزیشن پر احسان کررہی ہے ۔ اس کا جواب دیتے ہوئے جیٹلی نے کہاکہ ہم رضا کارانہ طور پر اس بل کی منظوری کے ساتھ ایکٹ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ نیز کہا کہ یہ سی بی آئی اصلاحات کا ایک حصہ ہے جب کہ دوسرے اصلاحات کو لوک پال ایکٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔ جسے ہم نے متفقہ طور پر منظوری دی ہے ۔ جیٹلی نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوک سبھا کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈروں کی عزت کرتی ہے اور اتفاق رائے کے ساتھ نظام کو مضبوط کرنا چاہتی ہے ۔ سی بی آئی کو اپوزیشن کی حیثیت سے شریک ہوتے ہوئے ایک منصفانہ ایجنسی ہونا چاہئے ۔ اس ایکٹ کے مطابق تین ممبرہوں گے جس میں وزیر اعظم چیرپرسن، ہندستان کے چیف جسٹس یا سپریم کورٹ کے جج اور لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر، سی بی آئی کے ڈائرکٹری کی تقرری کے لئے سفارشات پیش کریں گے۔

Parliament amends law to pave way for next CBI chief's appointment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں