ایم ایچ 370 بوئنگ مسئلے پر ملائشین ایرلائنس اور حکومت پر پہلا مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-01

ایم ایچ 370 بوئنگ مسئلے پر ملائشین ایرلائنس اور حکومت پر پہلا مقدمہ

کوالالمپور
پی ٹی آئی
ایم ایچ370کی پراسرار گمشدگی میں اپنے والد سے محروم دو لڑکوں نے آج مشکلات سے دو چار ملائشین ایر لائنس اور حکومت پر غفلت کا مقدمہ دائر کردیا۔ سائنحہ کے بعد یہ پہلا مقدمہ ہے ۔ اس بد نصیب طیارہ میں سوار جی جنگ ہانگ کے بیٹوں13سالہ جی کنسن اور11سالہ جی کن لینڈ نے یہ مقدمہ کوالالمپور کی ہائی کورٹ میں دائر کیا جس میں والد کی گمشدگی کے بعد ہونے والی ذہنی اذیت ، تناؤ اور سہارا ختم ہونے کے نقصانات کی پابجائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ 41سالہ ہینگ انٹر نیٹ بزنس چلاتا تھا اور اور ماہانہ تقریباً17,000رنگکٹ کماتا تھا ۔ ہینگ کے بیٹوں نے محکمہ شہری ہوا بازی پر ، طیارہ کے راڈار سے غائب ہوجانے کے بعد بر وقت طیارہ سے رابطہ قائم کرنے میں ناکامی اور غفلت کا الزام عائد کیا ۔ دونوں لڑکوں نے اپنی والدی نیگ پرل منگ کے ذریعہ یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ انہوں نے شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹر جنرل ، امیگریشن ڈائرکٹر جنرل، فضائیہ کے سربراہ اور حکومت کو بھی مقدمہ کا فریق بنایا۔

MH370: children of missing passenger sue Malaysia Airlines

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں