سیلفی کا بھوت نمودار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-01

سیلفی کا بھوت نمودار

لندن
آئی اے این ایس
لندن کے ایک بار میں نیو کیسل کی رہنے والے دو لڑکیوں کی جانب سے کھینچی گئی سیلفی(تصویر) سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے کیونکہ تصویر میں لڑکیوں کے پیچھے بھوت کھڑا تھا۔ میڈیا اطلاعات میں کہا گیا کہ یہ معمر خاتون کابھوت تھا ۔ نیو کیسل میں شب گزاری کا بھر پور لطف لیتے ہوئے 22سالہ وکٹوریا گریفز اور23سالہ کیلی انکنسن نے کیمرے میں یہ تصویر کھینچی ۔ شراب پینے کے بعد انہوں نے سیلفی لینے کا فیصلہ کیا۔ اپنی بہترین سیلفی لینے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ تصویر میں تیسرا شخص بھی موجود ہے ۔ جو وکٹورین لباس میں ایک معمر خاتون نظر آرہی تھی ۔ لڑکیوں نے سب سے پہلے اس تصویر کو اسناپ چیاٹ پر اپ لوڈ کیا ۔ بعد میں ڈر کے مارے انہوں نے اپنے فونز سے اس تصویر کو حذف کردیا ، لیکن تصویر سوشل میڈیا پر گشت کررہی ہے ۔

Two young women have claimed a ghost photobombed a selfie

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں