آندھرا پردیش کے سرکاری اسکولوں کے نصاب میں تبدیلی کی جائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

آندھرا پردیش کے سرکاری اسکولوں کے نصاب میں تبدیلی کی جائے گی

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش کے سرکاری اسکولوں کے نصاب میں تبدیلی کیجائے گی۔ اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ( ایس سی ای آر ٹی) تیسری جماعت سے آٹھویں جماعت تک سماجی علم اوردیگر زبانوں کی کتابوں کے اسباق پر نظر ثانی کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد تلنگانہ حکومت کیجانب سے نصاب میں تبدیلی کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔ حکومت نے مقامی مصنفین ، ثقافت اور تاریخ کو اہمیت دینے والے مضامین شامل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔ ایس سی ای آر ٹی کے کوارڈی نیٹر برائے نصابی کتب ٹی وی اسی رام بابو نے کہا کہ غلطیاں تلاش کرنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی نصابی کتابوں میں ایڈیٹنگ کی سفارشات پیش کرے گی ۔ توقع ہے کہ اس کمیٹی کی میٹنگ آئندہ ہفتہ منعقد ہوگی جس میں ضلع واری اساتذہ اور ماہرین تعلیم سے حاصل ہونے والی تجاویز اور تفصیلات حاصل کرتے ہوئے آندھرا پردیش کی نصابی کتابوں کے مضامین تبدیل کئے جائیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں