مغربی بنگال دہشت گردوں کے مرکز میں تبدیل - یوگی آدتیہ ناتھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-24

مغربی بنگال دہشت گردوں کے مرکز میں تبدیل - یوگی آدتیہ ناتھ

کولکتہ
پی ٹی آئی
بی جے پی رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے مغربی بنگال کی ترنمول حکومت کو خوشامد کی سیاست کے ذریعہ ریاست کو دہشت گردی کے مرکز میں تبدیل کردینے کے لئے نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ووٹ بینک کی سیاست کے لئے قومی سلامتی سے کھلواڑ کررہی ہے ۔ آدتیہ ناتھ نے یہاں ایک پروگرام کے موقع پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ ریاست ووٹ بینک اور خوشامد پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ ریاست ووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کے باعث دہشت گردی کے مرکز میں تبدیل ہوچکی ہے ۔ یہاں حوجی، سیمی، لشکر جماعت اور دوسری کئی دہشت گرد تنظیموں نے اپنے اڈے قائم کرلئے ہیں اور بردوان دھماکہ اس کا ثبوت ہے ۔ یوگی نے کہا کہ آج بنگال ملک کی سب سے غیر محفوظ ریاست ہے ۔ یہاں کوئی بھی بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملہ کی بات نہیں کرتا ۔ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی نسل کشی پر جس قدم کا رد عمل کے برخلاف ٹی ایم سی زیر اقتدار حکومت بنگلہ دیشی نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرہی ہے ۔قومی سلامتی کے لئے اس کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔
آدتیہ ناتھ نے مرکز کی پچھلی حکومت کو بھی نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ اس نے ایک مخصوص فرقہ کی خوشامد کے لئے ملک کی تاریخ اور کلچر کو بدلنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر مسئلہ سے ہندوؤں کے جذبات جڑے ہیں ۔ کوئی بھی انہیں خارج نہیں کرسکتا ۔ رام مندر ایودھیا میں بن کر رہے گا ۔ بی جے پی اپنے منشور میں ذکر کرچکی ہے کہ وہ دستوری اصولوں کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرے گی ۔ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کیرالا اور مغربی بنگال کے بشمول ذبیحہ گاؤ کے خلاف قومی قانون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بڑی تکلیف ہوتی ہے کہ گائے کو جو ہندو مذہب میں ’ماں‘ کادرجہ رکھتی ہے بنگال میں کس بے رحمی سے ذبح کیاجارہا ہے ۔

West Bengal has become a terror hub: Yogi Adityanath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں