رامپال کے آشرم سے ہتھیار اور رقم برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-24

رامپال کے آشرم سے ہتھیار اور رقم برآمد

بروالا(ہریانہ)
پی ٹی آئی
گرفتار شدہ سوامی رام پال کے ستلوک آشرم میں آج لاکرس کو کھولا گیا جہاں سے نقد رقم، ہتھیار بلٹ پروف جیکٹس اور کمانڈوز کی وردیاں برآمد ہوئیں۔ سوامی کو19نومبر کو اس کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ پولیس آشرم لے گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے ثبوت جمع کئے اور رامپال سے آشرم کے لاکرس اور الماریوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ایک مجسٹریٹ کی موجودگی میں لاکرس کھولے گئے۔63سالہ رامپال سے12ایکر زمین پر محیط آشرم میں ایک گھنٹہ تک قیام کے دوران ہریانہ پولیس کی ایس آئی ٹی نے ضبط شدہ سامان بشمول ہتھیار و گولہ بارود کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔ آشرم میں تلاشی آپریشن کے دوران چار پوائنٹ 315بور رائفلس، پانچ پوائنٹ12بور گنس اور کارتوس برآمد کئے گئے ۔ ہسار رینج کے انسپکٹر آے کے راؤ نے یہ بات بتائی ۔ راؤ نے دوسرے سینئر پولیس عہدیداروں کے ساتھ سرچ آپریشن کے بارے میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ای این وشسٹ کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ تین بلٹ پروف جیکٹس اور بعض کمانڈوزڈریسس بھی برآمد کئے گئے رقم کی دستیابی کے بارے میں راؤ نے کہا کہ کچھ رقم برآمد ہوئی ہے لیکن تلاشی مکمل ہونے کے بعد ہی رقم گنی جائے گی۔ رامپال کو پانچ دن کے لئے پولیس تحویل میں دیا گیا ہے ۔

Cash, arms, bullet-proof jackets found, lockers opened at Rampal's ashram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں