بردوان دھماکہ - اصل سرغنہ کی اہلیہ ڈھاکہ میں گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-24

بردوان دھماکہ - اصل سرغنہ کی اہلیہ ڈھاکہ میں گرفتار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس نے بردوان دھماکہ کو آر ایس ایس کا منظور شدہ شیطانی منصوبہ قرار دیا ۔ ترنمول کانگریس نے اتوا ر کو نیشنل سیکوریٹی اڈوائزر اجیب دول کو آر ایس ایس کا کھلا ہمدر بتاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بردوان دھما کے بی جے پی کا شیطانی گیم کا حصہ ہے ۔ آر ایس ایس کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔ اس کا مسودہ بھی اسی کا تیار کردہ ہے ۔ اس شیطانی منصوبہ کو آر ایس ایس کی منظوری بھی حاصل ہے۔ ترنمول کانگریس کی طرف یہ رد عمل اس وقت سامنے آیا جب مرکزی وزیر مالیات اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کو سردھا گھپلے اور بردوان دھماکہ پر ان کے رد عمل پر انہیں برا بھلا کہا ، ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائن نے تو اتوار کو ممتا بنرجی کے تعلق سے ارون جیٹلی کے بیان کے جواب میں کہا ’’نیشنل سیکوریٹی اڈوائزر (این ایس اے) آر ایس ایس کھلے ہمدر د ہیں اور وہ منصوبے آر ایس ایس ہیڈ کواٹر میں تیار کئے جاتے ہیں ۔ اسے بی جے پی کے بڑے منصوبے کا حصہ بتاتے ہوئے ٹی ایم سی لیڈر نے کہا کہ وہ آئندہ48گھنٹوں میں مزید حقائق سامنے لائیں گے ۔ جیٹلی کے اس بیان پر کہ بردوان دھماکہ کی جانچ پر ممتا بنرجی کی کارروائیاں نہ تو ذمہ دار انہ تھیں اور نہ ہی قوم پرستانہ ۔ ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ بی جے پی نے لوک سبھا چناؤ کے لئے پیسے کہاں سے حاصل کئے پارٹی کو بھاری فنڈ کہاں سے مل رہا ہے اور بی جے پی نے اس کا شفاف حساب کتاب کیوں نہیں سامنے لاتی ۔ ملک کو خود یہ بات معلوم ہے کہ بی جے پی نے انتخابات میں کتنی بڑی بڑی مقدار میں کالا دھن خرچ کیا ہے ۔ اتنی بڑی رقم جس کا کوئی حساب کتاب نہ ہو ۔ کالا دھن نہیں تو اور کیا ہے ۔ بردوان معاملہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بردوان میں جو کچھ ہوا وہ لا ایمنڈ آرڈ ر کا معاملہ نہیں ہے ۔ مگر یہ معاملہ قومی سلامتی سے تعلق رکھتا ہے ۔

Burdwan blast mastermind's wife, 8 others held in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں