ایبولا سے نمٹنے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 10 کروڑ ڈالر امداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-01

ایبولا سے نمٹنے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 10 کروڑ ڈالر امداد

جنیوا
رائٹر
مغربی آفریقہ میں ایبولا کے مریضوں کے علا ج کے لئے درکار صحت کی نگہداشت کے غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی میں مدد دینے کی غرض سے عالمی بینک نے 10کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ عالمی بینک کے صدر جم ینگ کم نے کل یہ اعلان کیا۔لائبیریا، سیئر الیون اور گنی کے3ملک جہاں ایبولا کی وبا پھیلی ہوئی ہے ، اس وقت مرض سے نمٹنے کی تگ و دو کررہے ہیں۔ ایک بیان میں کم نے کہا کہ عالمی بینک کو توقع ہے کہ ا س اضافی امدادی رقم کے میسر آنے سے جو مغربی آفریقہ کو دی جانے والی40کروڑ کی رقوم کے علاوہ ہے ، صحت کی نگہداشت کے اضافی کارکنوں کو کام سے وابستہ کرنے میں مدد ملے گی۔ درایں اثناء اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمنتھا پاور نے یوروپی یونین کے لیڈرس کے ایک گروپ کو بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، جسے انہوں نے صحت عامہ کو درپیش سب سے بڑا بحران قرار دیا ،۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چند دیگر ملک اس بیماری سینبرد آزما ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی روک تھام میں ہم سب اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے یہ بات بروسلز میں کہی ۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے مغربی آفریقہ کا دورہ کیا، جہاں ایبولا کی وبا کے نتیجہ میں تقریباً5000افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، تقریباً14ہزار افراد جنہیں ایبولا لگنے کی یا تو توثیق ہوچکی ہے یا پھر وہ اس بیماری کے ممکنہ مریض ہیں ، جن تمام مشتبہ مریضوں کا تعلق انہیں تینوں متاثرہ ملکوں سے ہے۔
شمالی کوریا میں ابھی تک ایبولا کے مرض کا کوئی توثیق شدہ کیس نہیں ہے لیکن شمالی کوریا نے کل اعلان کیا کہ ملک آمد پر تمام غیر ملکیوں کو 21دنوں کے لئے قرنطینہ میں ڈالا جائے گا، جس کی وجہ اس مہلک وائرس کا خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ وائرس ملک کواثر انداز کرے ۔ امریکہ کی ایک نرس جس نے مغربی آفریقہ میں ایبولا کے مریضوں کی دیکھ بھال کے فرائض انجام دئیے تھے وہ ملک کی شمال مشرقی ریاست مئین میں حکام کے احکام کے برخلاف10نومبر تک قرنطینہ میں گزارنے سے گریزاں ہے ،۔ کاسی ہک کاکس33سالہ کا طبی معائنہ کرنے والوں نے کہا کہ ان میں وائرس کی علامات نہیں ہیں ۔ ان کا موقف ہے کہ قرنطینہ میں رکھاجان ان کے شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ ایسے عمل کی کوئی سائنسی توجہ موجود نہیں ۔ وہ اور ان کا بوائے فرینڈ علی الصبح سائیکل چلانے باہر نکلے ۔ریاست کے حکام نے کہا کہ وہ عدالتی حکم نامہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں تاکہ نرس کو قرنطینہ میں رکھا جاسکے جس معاملہ پر احکامات واضح ہیں ۔

بیجنگ سے رائٹر کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب چینی وزارت خارجہ کیا علان کے مطابق مغربی آفریقی ملکوں میں ایبولا وائرس کی وباکو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت امداد کو بڑھا کر123ملین ڈالر کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ چین نے متاثرہ ملکوں میں چینی طبی عملہ میں مزید 200پروفیشنلز کا اضافہ کیا ہے ۔ اس اضافہ کے بعد مغربی افریقی ملکوں میں چینی ڈاکٹرس اور دوسرے طبی عملہ کی تعداد700تک پہنچ گئی ہے ۔ چین اس وقت لائبیریا میں ایک علاج گاہ کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے جو اگلے ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گی ۔ چین کی جانب سے60ایمبولینس کا عطیہ بھی دیا گیا ہے ۔ طبی عملہ کے لئے100موٹو سائیکلیں بھی دی ہیں۔

WHO announces 10 crore dollar to control ebola

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں