پی ٹی آئی
پاکستانی اداکارہ ریما خان نے ہندوستان کی نئی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان میں پاکستانی فلموں کی ریلیز کی اجازت دی جائے ۔ اس طرح دونوں ممالک کے درمیان تہذیبوں کے تبادلہ اور فلمی صنعتوں کوفروغ دینے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے شائقین کو باہم قریب لانے میں یہ اقدام ممد و معاون ہوگا ۔ ریما خان نے کہا کہ’’گزشتہ دو برسوں سے پاکستانی ٹھیٹروں میں ہندوستانی فلموں کی نمائش ہورہی ہے جو ایک حیرت انگیز بات ہے ۔ اب مجھے توقع ہے کہ حکومت ہند، ہندوستانی تھیڑوں میں پاکستانی فلموں کی ریلیز کی اجازت دے گی ۔ دونوں ملکوں کے فلمی شائقین کو ایک جامع پیام مل سکتا ہے ۔ وہ پاکستان میں فروغ پائی روایات ، اقدار اور ثقافتی نظام کو سمجھ سکتے ہیں ۔‘‘ ریما خان نے یہاں امریکہ ابراڈ میڈیا(اے اے ایم) کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کے نمائندہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے۔43سالہ ریما خان نے1990ء میں پاکستانی فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔ وہ زائد از200فلموں میں کام کرچکی ہیں ۔ سیریز’’ ایما خان کا امریکہ‘‘ میں ان کے رول پر اے اے ایم کا2014پارٹنر ایوارڈ انہیں دیا گیا ۔ سال گزشتہ یہ ایوارڈ بالی ووڈ مشہور اداکار عامر خان کو ان کے مشہور ٹی وی سیریل’’ستیہ میو جئیتے‘‘ پر دیا گیا تھا ۔ عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ سارے جنوبی ایشیائی عوام کو عامر خان پر فخر ہے ۔ ریما نے جو امریکہ میں سکونت پذیر ہوگئی ہیں کہا کہ’’ ایک ممتا شخصیت ہوتے ہوئے عامر خان نے ایسا حیرت انگیز کام کیا ہے۔ واقعتا میں ان کی کوششوں کی اور ستیہ میوجئیتے کے اینکر کی حیثیت سے ان کے کام کی ستائش کرتی ہوں ۔‘‘ ایوارڈ تقریب میں اے اے ایم نے آسکر کے نامزد کردہ ڈائرکٹر پال گرین گراس ، با اثر سعودی صحافی ترکی الدخیل اور دستاویزی فلم ادارہ امپاکٹ پارٹنرس کو بھی تہنیت پیش کی ۔
Pak actress Reema Khan appeals India to allow Pakistani films
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں