ہندوستانی ہنرمندوں سے ملک واپس آنے وینکیا نائیڈو کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-24

ہندوستانی ہنرمندوں سے ملک واپس آنے وینکیا نائیڈو کی اپیل

نئی دہلی
یو این آئی
شہری ترقی کے وزیر وینکیا نائیڈو نے بیرون ملک کام کرنے والے صلاحیت مند ہندوستانیوں کو وطن لوٹ کر وزیر اعظم نریندر مودی کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر میں تعاون دینے کی اپیل کی ہے۔ وینکیا نائیڈو نے امریکہ میں منعقدہ اسمارٹ شہر سلیکان ویلی میں کام کرنے والے ہندوستانیوں اور امریکہ کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے ہندوستانی ڈاکٹروں کی مثال دیتے ہوئے آج کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔ ہندوستان دنیا کے مختلف ممالک میں کئی علاقوں میں اپنی صلاحیت کا ثبوت پیش کررہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے پوری دنیا سے تمام ہندوستانیوں کو وطن آنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ملک کی تعمیر میں شریک ہونے کا مشورہ دیا ۔ دریں اثناء مسٹر نائیڈو نے اپنے خطاب میں بات چیت کے ذریعے اسمارٹ شہروں کی تعمیر میں بین الاقوامی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کا روڈ میپ پیش کیا اور اسے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کیا سمارٹ شہروں کے مشن کے تصور کو بات چیت کرنے ہی آگے بڑھایاجاسکتا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اس مشن میں شفافیت اور جوابدہی بہت اہم ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں