بطور حکمران اور بطور اپوزیشن کانگریس نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-24

بطور حکمران اور بطور اپوزیشن کانگریس نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا - جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے اتوار کے دن وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے3کامیاب بین الاقوامی دوروں کے ذریعہ ہندوستان کے عالمی مقام میں اضافہ کرنے پر ستائش کرتے ہوئے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس پارٹی نے اپنے دور اقتدار اور حزب اختلاف دونوں ہی موقعوں پر ہندوستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا ۔ نیز انہوں نے ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے شردھا چٹ فنڈ اسکام میں ان کی پارٹی کے چند قائدین کی گرفتاری پر ظاہر کئے گئے رد عمل پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ اپنے تازہ فیس بک پوسٹ میں جیٹلی نے کہا کہ مودی کے حال میں ہوئے میانمار ، آسٹریلیا اور فوجی کے دوروں سے ہندوستان کے عالمی موقف میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ ہمارا ملک ہندوستان اور ہمارے وزیر اعظم مودی حال میں ہوئی جی۔20کانفرنس میں مرکزی توجہ کے حامل تھے اور امریکی صدربارک اوباما کی آئندہ سال یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے آمد میں کیا ہی خوب اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

Congress had damaged national economy: Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں