ایران کے ساتھ عمان میں نیوکلیر معاہدہ کو قطعیت؟ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-09

ایران کے ساتھ عمان میں نیوکلیر معاہدہ کو قطعیت؟

سرسبز و شاداب سلطنت عمان ایک تاریخی عمل رقم کرنے کے لئے بالکل تیار ہے ۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ مغر ب ایران کے ساتھ نیو کلیائی معاہدہ کو ختم کرنے کے درپے ہے ۔ تاہم ریپبلکن کے ذریعہ کانگریس کے دونوں ہی ایوانوں کا کیاجانے والا کنٹرول مضطرب اور مصروف تر اداروں کے مراتب میں کافی اضافہ کا باعث بنا ہوا ہے جو عالمی سفارت کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں اس مجوزہ معاہدہ پر کافی شکوک و شبہات ہیں ۔ اس معاہدہ پر گزشتہ کئی ہفتوں نہیں بلکہ مہینوں سے دنیا بھر کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔ تاہم گزشتہ ہفتہ ’اکانامکس‘ نے سب سے اہم مغربی ذہنیت کے حالیہ اظہار کا ذکر کیا جس کے سرورق میں میگزین نے اسلامی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی تصویر چسپاں کی ہے جس شخصیت نے صدہا افراد کو متاثر کیا ۔ جن کے ریعہ عالم میں امن و امان کی فضاعام ہورہی ہے ۔ اس تصویر کو علامتی اور مبالغہ آرائی کے نمائندہ کے طور پر ایک شہ سرخی’’انقلاب کا اختتام‘‘ کے عنوان سے ظاہر کیا گیا۔ یہ مغرب کی جانب سے مغرب بمقابلہ ایران محاذ آرائی کے پس منظر میں قبل از وقت کی گئی منصوبہ بندی ہے۔ یقیناًایران کے فوجی عزائم کے تعلق سے ٹکنیکل نیو کلیر سے مربوط مسائل میں اس معاہدہ سے خطہ میں راحت رسائی کا سامان مہیا ہوسکتا ہے ۔ تاہم اس متوقع معاہدہ پر ہونے والی دستخط سے سب سے اہم بات یہ ہے کیہ اس سے ایک غالب سیاسی پیغام منظر عام پر آئے گا ۔ اکنامکس کی جانب سے احاطہ کیا ہوا پیغام ایک راست طور پر سمجھاجاسکتا ہے ۔ ایران نے اپنی انقلابی حمایت و تائید کو ختم کردیا ہے ۔ اس ضمن میں کافی خدشات ہیں تاہم جدید معاہدہ کے اپنی تکمیل کو پہنچنے کے باوجود نئی غالب ریپبلکن کانگریس تہران پر جاری تحدیدات کی برقراری پر کبھی راضٰ نہیں ہوگی۔ یہ معاہدہ ایک دیگر کی قطع و برید کا ذریعہ ہوسکتا ہے ۔ واشنگٹن کی صلاحیت کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہوکر اگر امریکی کانگریس میں ریپبلکن کا اثر ورسوخ ایران کے ساتھ نیو کلیر ٹریک کے عمل میں تاخیر کرتا ہے تو اس کے نتیجہ میں بے شمار مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں اور مغرب کی اعتباریت مزید خطرات سے دوچار ہوجائے گی ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حال ہی میں فرانس کے وزیر خارجہ لوراں فایئیس سے اس معاہدہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ یہ معاہدہ ہوجائے ۔

U.S., Iran Begin Nuclear Talks in Oman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں