رضوان اختر نے آئی ایس آئی سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-09

رضوان اختر نے آئی ایس آئی سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد
یو این آئی
لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے کل پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ۔ لیفٹننٹ جنرل ظہیر الاسلام کے ریٹائر منٹ کے بعد رضوان اختر نے ان کی ذمہ داری سنبھالی ہے ۔ آرمی کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے قریبی سمجھے جانے والے لیفٹننٹ رضوان اختر 1982ء میں آرمی میں شامل ہوئے تھے۔ کراچی میں نیم فوجی دستے رینجرس کے سربراہ کے طور پر لیفٹننٹ جنرل اختر نے طالبان انتہا پسندوں کے خلاف بڑی مہم چلائی تھی ۔

Pakistan's new ISI chief Lt Gen Rizwan Akhtar assumes charge

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں