یروشلم کے عرب علاقوں میں اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-09

یروشلم کے عرب علاقوں میں اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپیں

یروشلم
آئی اے این ایس
مشرقی یروشلم میں عرب آبادیوں کے حامل علاقوں میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان نئی جھڑپوں کے واقعات رونما ہوئے ۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شوافت رفیوجی کیمپ میں50سے زائد فلسطینی نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کرنے کے علاوہ سڑکوں پر ٹائر اور کوڑے دان(کچرا کنڈی) جلائے ۔ اسرائیلی پ ولیس نے ان نوجوانوں کو منتشر کرنے اور ایسی حرکتوں سے باز رکھنے کے لئے اشک اور گیس شل استعمال کئے ۔ انہوں نے اسٹین گرینیڈس بھی استعمال کیے۔ قبل ازیں شرافت رفیوجی کیمپ میں پناہ گزیں ابراہیم العکری کا علامتی جلوس جنازہ نکالا گیا جس نے یروشلم میں راہگیروں کے ہجوم میں اپنی گاڑی داخل کردی تھی ۔ اسرائیلی پ ولیس نے العکری کو مقام واقعہ پر ہی گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ اسرائیل پولیس نے بتایا کہ یروشلم کے قدیم شہر میں بھی جھڑپ کے واقعات پیش آئے۔ قدیم شہر کے مسلم علاقوں میں بھی نوجوانوں نے پولیس کو پتھروں اور پٹاخوں کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے دو احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے ۔ پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی شب بھی12نوجوان گرفتار کئے گئے تھے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہم نے دو سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ حماس نے مغربی کنارہ کے تمام فلسطینیوں کو بعد نماز عصر مارچ میں شریک ہونے کی ہدایت دی تھی ۔ مارچ کا اہتمام مسجد الاقصٰی کے تحفظ کے لئے ہوا تھا ، کا اہتمام صیہونیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے محاصرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے ہوا تھا ۔ یروشلم کے قدیم شہر میں انسداد تشدد کے لئے1300پولیس ملازمین تعینات کئے گئے تھے حتی کہ 35سال سے کم عمر کے افراد پر احاطہ میں داخلہ پر امتناع عائد کردیا گیا۔

Arabs, Israeli Security Forces Clash in Northern Jerusalem

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں