ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح - ڈیوڈ کیمرون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح - ڈیوڈ کیمرون

برسبین
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی پہلی ملاقات کے بعد کیمرون نے کہا کہ برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ نیز انہوں نے ہندوستانی قائد کو برطانیہ آنے کی دعوت دی ۔ یہ باہمی ملاقات نریندر مودی کی آسٹریلیا آمد سے کچھ دیر بعد ہوئی ۔ یاد رہے کہ کل سے منعقد ہونے والی جی۔20چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نریند رمودی پانچ روزہ آسٹریلیائی دورہ پر ہیں ۔ ملاقات کے دوران کیمرون نے مودی سے کہا کہ ’’ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں اعلیٰ ترجیحی امور میں شامل کیاجائے گا۔‘‘ نیز برطانوی وزیر اعظم نے مودی کو برطانیہ آنے کی دعوت دی جسے مودی نے یہ کہتے ہوئے قبول کرلیا کہ وہ جلد از جلد یہ دورہ کریں گے ۔ امور خارجہ کی وزارت کے ترجمان سید اکبر الدین نے یہ بات کہی ۔

Ties with India top priority: Cameron

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں