ہندوستان ایف ڈی آئی کے لئے ترجیحی منزل مقصود بن گیا - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

ہندوستان ایف ڈی آئی کے لئے ترجیحی منزل مقصود بن گیا - پرنب مکرجی

نئی دہلی
پی ٹی آئی یہ بتاتے ہوئے کہ مودی حکومت کی جانب سے بے نقاب کئے گئے پالیسی اقدامات کی وجہ سے ہندوستان بیرونی راست سرمایہ کاری کے لئے ایک ترجیحی منزل مقصود بن گیا ہے ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ یہ ملک میں گھریلو اور بیرونی افراد کی سرمایہ کاری کے لئے ایک شاندارموقع فراہم کرتا ہے۔ معیشت کے احیاء کے مقصد سے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ جس کے نتائج ظاہر ہوچکے ہیں اور جاریہ مالیاتی سال کے پہلے سہ ماہی میں ہماری مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح نمو 5.7فیصد درج کی گئی ہے ۔ ہندوستان بیرونی راست سرمایہ کاری کے لئے ایک ترجیحی منزل مقصود بن چکا ہے ۔ پرنب مکرجی نے انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فیر کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ مزید تفصیل بتاتے ہوئے صدر نے کہا کہ حالیہ پالیسی فریم ورک میں بیرونی راست سرمایہ کاری کے حالات میں پائیدار بہتری آئی ہے ۔ ریلوے انفراسٹرکچر میں بیرونی راست سرمایہ کاری کی حد صد فیصد کردی گئی ہے ۔ دفاعی پیداوار میں یہ حد 49فیصد کی گئی ہے۔ اور انشورنس شعبہ میں اس کی حد49فیصد ہے ، موجودہ حکومت کی جانب سے کئے گئے یہ پالیسی اقدامات اور وزیر اعظم کی اپیل نے اندرون گھریلو شعبہ اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے امکانی سرمایہ کاریوں کے لئے ہندوستان کو ایک شاندار منزل مقصود بنانے کے لئے ایک شاندار موقع فراہم کیا ہے۔ انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فیر( آئی آئی ٹی ایف) 2014میں زائد از6500کمپنیاں اور25بیرونی ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ جس کا آج یہاں افتتاح کیا گیا ۔ اس سال کے ٹریڈ فیر کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں خواتین کی بھلائی پروگراموں کے لئے خواتین تنظیموں کی مدد کے مقصد سے خاتون صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ وزیر کامرس و صنعت نرملا سیتا رامن نے جو اس موقع پر موجودتھیں کہا کہ آئی آئی ٹی ایف جیسی تجارتی تقاریب بزنس کو جہت عطا کریں گی اور سرمایہ کاری ، جوائنٹ وینچرس اور اشتراک کے لئے نئی راہیں کھولیں گی اور قوت محرکہ کی حامل مارکٹوں کو رسائی فراہم کرتے ہوئے معاشی ترقی کو بہتر بنائیں گی ۔ جنوبی افریقہ آئی آئی ٹی ایف2004کا شراکت دار ملک ہے جب کہ تھائی لینڈ ملک پر توجہ مرکوز کررہا ہے ۔ نومبر14-18سے نمائش(فیر ) کے پہلے پانچ دن بزنس وزیٹرس کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔ یہ نمائش19تا27نومبر عوام الناس کے لئے کھولی جائے گی ۔

Govt's initiatives provide good opportunity for investors: Prez Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں