آندھرا کے ترقیاتی پروگراموں میں سنگاپور کی گہری دلچسپی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-15

آندھرا کے ترقیاتی پروگراموں میں سنگاپور کی گہری دلچسپی

سنگاپور
پی ٹی آئی
سنگا پور نے آندھرا پردیش میں کئی ترقیاتی پراجکٹس میں اپنی حصہ داری پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ سنگا پور کے وزراء، عہدیداروں اور تاجرین کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتوں کے بعد چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہ بات بتائی ۔ اپنے سہ روزہ دورہ سنگا پور کے آخری دن انہوں نے کہا کہ سنگاپور نے آندھرا پردیش کی ترقی ک لئے ماسٹر پلانس کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پراجکٹ اور پ راجکٹ کی اساس پر مل جل کر کام کریں گے ۔ چندرا بابو نائیڈو ، پی ٹی آئی سے بات چیت کررہے تھے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ریاست کی ترقی میں سنگا پور کا کیا اشتراک ہوگا ؟ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ان کی حکومت سنگا پور کے سرمایہ کاروں کو وہ تمام سہولتیں فراہم کرے گی جو ہندوستانی ریاستوں کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین اسٹیڈیز کی 9ویں بین الاقوامی کانفرنس میں بہ عنوان، آندھر اپردیش میں تجارت کے مواقع، کلیدی خطاب میں چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد اے پی کو ترقی کی شاہراہ پر تیز رفتاری سے گامزن کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ہم2022تک ہندوستان کی سر فہرست تین ریاستوں میں خود کو شامل کرنے کے خواہاں ہیں ۔ اس کے بعد2029تک ہم آندھرا پردیش کو سر فہرست ریاست میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں کانفرنس کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے چندر بابو بانائیڈو نے ہندوستانی ریاستوں کے درمیان سرمایہ کارو ں کو راغب کرنے کے سلسلہ میں جاری مسابقت کے بارے میں بھی واقف کرایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک صحتمند مسابقت ہے جس سے ہندوسانی وفاق کو استحکام ملے گا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ریاستوں کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے سلسلہ میں بھی صحت مند طرز عمل اختیار کرنا چاہئے تاکہ نا صرف ملک کو استحکام ملے بلکہ عام شہریوں کا معیار زندگی بھی بلند ہو ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے کل سنگا پور کے سابق وزیر اعظم گوہ چوک ٹونگ سے ملاقات کر کے شہری ترقیات کے شعبہ میں امکانی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے سنگاپور کے وزیر امور خارجہ وعدلیہ کے شان موگم، نائب وزیر اعظم اور وزیر فینانس ہر من شان موگارتنم اور وزیر داخلہ و صنعت و تجارت ایس ایشورن سے بھی ملاقات کی تھی۔ صدر نشین انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین اسٹڈیز گوپی ناتھ پلائی نے کہا کہ سنگا پور ، آندھر ا پردیش کے ترقیاتی پراجکٹس کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا ۔ انہوں نے کہا ہم ان تجاویز کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو کے دورہ سنگا پور کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر اے پی نے انفراسٹرکچر فنی تربیت اور سیاحتی ترقی کے شعبوں میں سنگاپور کو ترجیح دینے کی بات کہی ہے اور اس لئے ہم ان تجاویز کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تمام پ راجکٹس انتہائی دلچسپی کے حامل ہیں کیونکہ ان میں ترقی کے بے شمارمواقع پائے جاتے ہیں ۔

Many Singapore firms keen on investing in AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں