ہندوستان اور ماریشس کے درمیان تاریخی روابط - سشما سوراج کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-03

ہندوستان اور ماریشس کے درمیان تاریخی روابط - سشما سوراج کا خطاب

پورٹ وائس
پی ٹی آئی
وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ہندوستان اور ماریشس کے درمیان تاریخی روابط کی یاددہانی کروائی اور دونوں ملکوں کی جمہوری اقدار کی ستائش کی اور کہا کہ ہندوستان ہمیشہ بحر ہ ہند کے ملک کا ایک ودست اور شراکت دار برقرار رہے گا ۔ یہ میرے لئے ایک بڑا اعزاز ہے کہ میں اس عالیشان موقع پر اپراواسی گھاٹ میں موجود ہوں جب کہ ہم ان افراد کو خراج عقیدت ادا کرتے ہیں ، جنہوں نے یہاں180سال قبل اپنے سفر کا آغاز کیا تھا ۔ سشما سوراج ایک سہ روزہ دورہ پر ماریشس پہنچی ہیں انہوں نے ماریشس میں پہلے ہندوستانی مزدور کی آمد کے180سال کی تکمیل پر پرااداسی دیوس کے موقع پر ایک تقریر میں یہ بات کہی ۔ سشما سوراج نے بھوجپوری میں دو جملوں کے ساتھ اپنی تقریر شروع کی اور1834میں بہار سے یہاں پہنچنے والے ہندوستانی مزدور وں کی ستائش کی ۔ یہ ایک خیرسگالی جذبہ تھا جس کی سامعین کی جانب سے ستائش کی گئی ۔
ماریشس کے صدر راج کیشور پریاگ ، وزیر اعظم نوین چندارام غلام اور سوراج کے ہم منصب ارون بولیل بھی سامعین میں موجود تھے ۔ ہندوستان سے مزدوروں کی آمد کا یادگار دن اظہا ر تشکر کی یاددہانی اور استقدامی اثر کے ساتھ ایک تقریب منانے کا موقع ہے ۔2نومبر1834کے تاریخی دن کو یاد کرتے ہوئے ہم ان تمام ہندوستانی مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو ہندوستان اور دنیا کے دوسرے حصوں سے اس قوس قزح جزیرہ کے ساحل پر اترے تھے ۔ ان کی سخت محنت اور آنسو، پسینہ اور قربانی کے توسط سے وہ بعد ازاں آرام اور سلامتی کے ساتھ رہنے والی نسلیں بن گئے ۔ ماریشس کی کامیابی ہندوستانی مزدوروں کی یکجائی اصولوں کی فتح ہندوستان ، جمہوریت ، قانون کی حکمرانی ، رواداری ، سماجی ہم آہنگی اور انسانی کار عظیم نہایت قیمتی ہیں اور یہ ہمیشہ جاری رہیں گے ۔ ہندوستان ماریشس کا ہمیشہ ثابت قدم دوست اور شراکت دار رہے گا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ دونوں ممالک ایک منفرد اور استثنائی دوستی کے بندھن میں بندھے ہیں اور تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے شراکت دار ہیں ۔سوراج نے کہا کہ ماریشس کے عوام اور ہندوستانیوں کی آزادی ک جہدو جہد کے لئے ایک دوسرے سے تحریک اور توانائی ملی ہے جب کہ ہندوستانی نژاد مزدوروں کی بھلائی کے لئے مہاتما گاندھی کی کوششوں کی یاددہانی کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مزدوروں کی قربانیاں لاحاصل نہیں ہوں گی ۔ جوبرطانوی کالونی نظام اور غلامی اور استحصال سے ابھرے ہیں ۔ ماریشس آج متاثر کن شائستگی کو جہت عطا کرسکتا ہے اور ہندوستان اورتمام انسانیت کو اس پر فخر ہوگا ۔ آپ کا مستقل طور پر انسانی ترقی ہو یا حکمرانی یا زندگی کے معیار یا معاشی مسابقت ہو اعلی رتبہ رہا ہے ۔ ماریشس کا سماج پر امن، جمہوریت ، تابنا کی اور ہمہ رخی شخصیات مذاہب اورزبانوں کا ایک ماڈل ہے ۔ جس پر دنیا بھر میں دیگر اپنے فائدہ کے لئے عمل پیرا ہوسکتے ہیں ۔

Sushma Swaraj hails India, Mauritius friendship

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں