متحدہ عرب امارات اور ہندوستانی برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت - سشما سوراج کے دورے کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

متحدہ عرب امارات اور ہندوستانی برادری کو سرمایہ کاری کی دعوت - سشما سوراج کے دورے کا اختتام

نئی دہلی؍ ابو ظہبی،دبئی
یو این آئی
وزیر خارجہ سشما سوراج نے جن کے سہ روزہ دورہ متحدہ عرب امارات کا آج اختتام عمل میں آیا، اماراتی ممالک کو ہندستان میں سرمایہ کاری کا دعوت دی اور ان سے کہا ہے کہ وہ اس ملک کے ترقیاتی ایجنڈہ کا حصہ بنیں ۔ سشما سوراج جنہوں نے سب سے پہلے ابو ظہبی میں سرکردہ تاجرین سے خطاب کیا کہا کہ نئی حکومت ترقی کا حیاء کرنے کی پابند ہے اور واضح پالیسیاں رکھتی ہے جن سے تجارتی ماحول پیدا ہوگا، شفافیت اور تیز رفتاری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف پانچ ماہ میں نتائج آپ کے سامنے ہیں ۔ اندرون ملک پیداوار میں بحالی کی ابتدائی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔ معیشت میں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے ، سرمایہ کاری کے لئے لوگ دلچسپی دکھارہے ہیں ۔ سرمایہ کاری کے جذبہ میں مزید بہتری آئے گی ۔ انہوں نے میک انا نڈیا یعنی ہندوستان میں مصنوعات کی تیاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کے ایک حصہ کے طور پر تعمیری شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی حد بڑھائی جارہی ہے ۔ تاکہ حکومت کے100اسمارٹ سٹیز اور واجبی قیمتوں پر مکانات کے پراجکٹس کو کامیابی سے ہمکنار کیاجاسکے اور اس میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لے سکیں ۔ ریلویز اور دفاعی پیداوار میں بیرونی سرمایہ کاری پر لگی پابندی کو پہلے ہی بالترتیب سو فیصد اور49فیصد تک گھٹا یاجاچکا ہے ۔ اس کا مقصد ٹھوس ترقی اور روز گار کی پیداوار کو یقینی بنانا ہے ۔ اسمال اور میڈیم سیکٹر بھی ملازمتوں کے کواہشمندوں کو جذب کرنے کے منصوبہ کا مرکزی حصہ ہوں گے۔ سشما سوراج نے کہا کہ میرا یہ احساس ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تجارتی برادری کے لئے ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں شراکت دار بننے کا اس سے زیادہ بہتر وقت کوئی نہیں تھا ۔ تجارت و سرمایہ کاری تعاون کو بڑھانے کے بیشمار مواقع ہیں ۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ہندوستانی صنعت کار پہلے سے متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا گروپ ہیں ۔ اس کے عیوض متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری ضروریات کی تکمیل کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔ سشما سوراج نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب وزیر خارجہ شیخ عبداللہ سے بھی ملاقات کی ۔ میٹنگ کے دوران دونوں نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کا جائزہ لیا۔

Sushma Swaraj UAE visit ends

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں