جی 20 کانفرنس - آسٹریلیا کو مودی سے زبردست توقعات وابستہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-13

جی 20 کانفرنس - آسٹریلیا کو مودی سے زبردست توقعات وابستہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دنیا کی چوٹی اقتصادی قائدین کے مجموعہ کی جانب سے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی جی20کانفرنس میں میزبان آسٹریلیا کو ہندوستان میں حکمران مودی حکومت سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔ عالمی اقتصادی ماہرن کے 20رہنماؤں پر مشتمل دو روزہ چوٹی کانفرنس15نومبر کو برسبین میں منعقد ہونے والی ہے ۔ آسٹریلیائی ہائی کمشنر پیٹرک سکلنگ نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے ہمارا یہ ماننا ہے کہ مودی جی ۔20کانفرنس میں زبردست تعاون کریں گے ، جس کے ذریعہ ہندوستان میں اپنی شاندار پہچان بنائے گا ۔ ہمارا یہ احساس ہے کہ مودی کا خانگی ایجنڈا ہی اصل ایجنڈا ہوگا ۔ جو دراصل جی۔20کا ترجیحی معاملہ ہے۔ جس کے ذریعہ خانگی اقتصادی اصلاحات مرکز توجہ ہوں گی تاکہ کاروباری اور انفراسٹرکچر پر بھرپور توجہ دی جائے ۔ جی۔20کانفرنس کے تعلق سے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ۔ نیز انہوں نے کہا کہ جی20کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ انفراسٹرکچر شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دیتے ہوئے آئندہ پانچ سالوں میں عالمی شرح نمو میں دو فیصد اضافہ کیاجائے، عالمی تجارت کو فروغ دیاجائے اور ٹیکس وصولی جیسے مسائل سے نمٹا جائے ۔ اس اجلاس میں مودی کے علاوہ امریکی صدر بارک اوباما اور دیگر عالمی قائدین بھی شریک ہوں گے ۔ نیز مودی آسٹریلیائی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ ہمارے لئے یہ ایک تاریخی دورہ ہوگا جس کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے پہلی مرتبہ ہندوستانی قائد خطاب کریں گے جو چینی صدر زی جنپنگ کے خطاب کے ایک دن بعد ہوگا ۔ اس لئے یہ ایک بہت ہی دلچسپ موقع ہوگا ۔ اس دورہ کے دوران مودی برسبین ، سڈنی ، کینبیر اور ملبورن میں موجود ہندوستانی برادری سے بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ سکلنگ نے کہا کہ اس اجلاس میں شریک قائدین کی جانب سے900سے زائد اصلاحی اقدامات کو پیش کیا جائے گا تاکہ آئندہ پانچ سالوں میں عالمی اقتصادیات میں دو فیصد اضافہ کیاجاسکے ۔

Australia gears up to welcome PM Modi for G20 Summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں