ممتا بنرجی کا دہلی دورہ - بی جے پی کے خلاف اتحاد کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-14

ممتا بنرجی کا دہلی دورہ - بی جے پی کے خلاف اتحاد کا امکان

بنتے بگڑتے سیاسی مساوات کے درمیان آئندہ17نومبر کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دہلی جارہی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ17کی رات یا18کی صبح پہنچ جائیں گی ۔ اور20نومبر تک وہ کولکاتا لوٹ آنے کا اندازہ ہے۔ ریاستی سکریٹریٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے دہلی دورہ کا اہم ایجنڈہ سیاسی اور انتظامی ہے۔ تاہم ابھی تک دورہ کا ورک شیڈول طے نہیں ہوپایا ہے ۔ ادھر17تاریخ کو ہی کولکاتا فہم فیئر کا اختتام ہورہا ہے ۔ لہذا قیاس یہ کیاجارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ17نومبرکو ہی دہلی پہنچ جائیں گی ۔ وزیر اعلیٰ کے مجوزہ دورہ پر ابھی سے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی ممتا بنرجی مرکوزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک کی راجدھانی سے احتجاج شروع کرسکتی ہیں ۔
24نومبر سے پارلیمنٹ کا سرمایہ اجلاس شروع ہوا ہے ایسے میں یہ بھی سمجھاجارہا ہے کہ ممتا نے ارکان پارلیمنٹ کو مرکزی حکومت کے خلاف تیور کے نئے فارمولے بتاسکتی ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سماجوادی پارٹی کے سپریمو ملائم سنگھ یادو کو دہلی میں واقع گھر پر چھ پارٹیو ں کے اہم لیڈروں کی بیٹھک ہوئی تھی جس میں پارلیمنٹ کے آئندہ سرما جی اجلاس میں مودی حکومت کو مل کر گھیرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا ۔ ان پارٹیوں کے لیڈر بھاریہ جنتا پارٹی اور کانگریس کا متبادل دینے کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور و خوٖوض کررہے ہیں اور کوشش ہے کہ اگلے سال بہار میں ہونے والے انتخابات سے قبل ان کوششوں کو آخری شکل دی جاسکے ۔ اسی میٹنگ میں جے ڈی یو کے ایک بڑے لیڈر نے کہا تھا کہ مغربی بنگال حکمراں ترنمول کانگریس کو بھی اس مہم میں ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ایسے میں وزیر اعلیٰ کے دہلی دورہ کو بی جے پی کے خلاف لام بندی کے طور پر دیکھاجارہا ہے ۔ بنگال میں بڑھتی بی جے پی کی طاقت ترنمول کانگریس کے لئے تشویش کا سبب بن گئی ہے ۔ ملک کی دوسری پارٹیاں جو بی جے پی کے خلاف اتحاد کی کوشش کررہی ہیں ان کے ساتھ اگر ترنمول کانگریس چلی جاتی ہے تو اپوزیشن کو ایک نئی طاقت کو ملنے کے ساتھ ساتھ بنگال میں بی جے پی کے بڑھتے قدم پر روک لگانے کا موقع بھی ملے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں