سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 33 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-10

سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 33 افراد گرفتار

ریاض
آئی اے این ایس
سعودی پولیس نے ہفتہ کے روز33افراد کو ایک دہشت گرد حملہ میں ملوث ہونے کے شبہ پر گرفتار کرلیا ہے ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے العربیہ نیوز چینل کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتہ کے اوائل کے حملہ میں5افراد سابق میں بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے اور اس کا ریکارڈ موجود ہے ۔ یہ افراد سیکوریٹی عملہ ، عوامی شخصیتوں اور سرکاری مقامات کو نشانہ بنانے کی سازش رچ رہے تھے ۔ سنی اکثریت کی حامل مملکت سعودی عربیہ میں الحاسہ گورنریٹ کے ماتحت شیعہ اقلیتوں کا مرکز ہے جہاں یوم عاشورہ کے موقع پر حملہ ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ زیر حراست افراد کا ارادہ مملکت کے مختلف علاقوں میں شورش پیدا کرنا تھا۔

Saudi Arabia Foils ISIS Terrorist Attack, Arrests 33

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں