کوویت میں بے ملک شہریوں کو شہریت کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-10

کوویت میں بے ملک شہریوں کو شہریت کی پیشکش

کویت سٹی
اے ایف پی
تیل کی دولت سے مالا مال ملک میں مقیم ہزاروں بے ملک شہریوں کو دہائیوں قدیم مسئلہ سے نجات دلانے کے لئے پسماندہ افریقہ ملک کوموروس کی شہریت عطا کی جائے گی ۔ کویتی وزارت داخلہ میں اسسٹنٹ انڈر سکریٹری، میجر جنرل معزن الجراخ نے روزنامہ الجرایدہ کوبتایا کہ بدون سے موسوم بے ملک شہریوں کی جانب سے کوموروس معاشی شہریت کی درخواستیں منظور کی جائیں گی ۔ پیشکش قبول کرنے والوں کو کویت میں مفت اقامہ مہیا کیاجائے گا۔ جراح کے حوالہ سے یہ وضاحت بھی کی گئی کہ ایسے افراد کو حق مفت تعلیم و حفظان صحت اور حق ملازمت سے بھی نوازا جائے گا ۔ آئندہ چند ماہ کے دوران ملک میں کوموروس کا سفارتخانہ قائم ہونے والا ہے اور اس عمل کی تکمیل کے ساتھ ہی بے ملک شہریوں کو ایسی سہولتوں کی فراہمی شروع ہوجائے گی ۔ کوویت میں تقریباً ایک لاکھ دس ہزار بے ملک شہری ایسے ہیں جن کی پیدائش و پرورش کویتی ماحول اور آب و ہوا میں ہوئی۔ کویتی حکومت نے قبل ازیں صرف 34ہزار ایسے بے ملک شہری باور کیاجاتا تھا ۔ بدون گزشتہ تین برسوں سے حکومت سے شہریت کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کررہے تھے ۔

Kuwait's stateless Bidun 'offered Comoros citizenship'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں