شاردا چٹ فنڈ سے ممتا بنرجی کو سب سے زیادہ فائدہ - کنال گھوش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-25

شاردا چٹ فنڈ سے ممتا بنرجی کو سب سے زیادہ فائدہ - کنال گھوش

کلکتہ
یو این آئی
ترنمول کانگریس کے معطل راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ اور شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے کے الزام میں جیل میں بند کنال گھوش نے آج کہا ہے کہ شاردا چٹ فنڈ سے سب سے زیادہ زیادہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کنے فائدہ حاصل کیا اور ممتا بنرجی ایک بزدل خاتون ہیں اس لئے سی بی آئی کو نشانہ بنارہی ہے ۔ کنال گھوش نے کہا کہ پارٹی ورکروں کی میٹنگ خود کو بچانے کے لئے کی جارہی ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ممتا بنرجی نے سب سے زیادہ شاردا گروپ سے فائدہ حاصل کیا ہے ۔ پریڈنسی جیل سے انہیں آج بنکشال کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کنال نے کہا کہ ممتا بنرجی بزدل خاتون ہیں ۔ اگر حقیقت معلوم کرنا ہے تو سی بی آئی مجھے اور ممتا بنرجی کو آمنے سامنے بیٹھا کر پوچھ تاچھ کرے ساری حقیقت کھل کر سامنے آجائیں گی ۔ کنال گھوش نے سی بی آئی سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ میں مشترکہک طور پر پوچھ تاچھ کی جائے ۔ کنال گھوش کو بنگالی نیوز چینل 10جہاں وہ سی ای او کے عہدہ پر فائز تھے تنخواہ دینے میں ناکامی پر کورٹ میں لایا گیا تھا ۔ کنال گھوش کو گزشتہ سال نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا اب سی بی آئی ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کرچکی ہے ۔ کنال گھوش شاردا گروپ کے میڈ یا ہاؤس شاردا پرنٹنگ اینڈ پبلیکیشن اور نیوز چینلس کے سی ای او تھے۔ کنال گھوش2011ء کے اسمبلی اتنخاب سے قبل ہی ممتا بنرجی کے کافی قریبی رہے ہیں ۔ ریاست میں حکومت قائم ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کنال گھوش کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا تھا ۔ مگر شاردا گھوٹالہ سامنے آنے کے بعد ہی ممتا بنرجی اور کنال گھوش کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی تھیں ۔

Saradha scam: CM Mamata Banerjee profited most, says Kunal Ghosh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں