مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں کی بحالی کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-11-10

مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں کی بحالی کا منصوبہ

حیدرآباد
دی ہندو
تلنگانہ حکومت نے تالابوں کی بحالی کے پروگرام کو مشن کا کتیہ کا نام دیا ہے ۔ اس کا مقصد کا کتیہ حکمرانوں کو خراج پیش کرنا ہے جنہوں نے تلنگانہ میں بڑی تعداد میں آبپاشی ذخائر تعمیر کیے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہفتہ کو جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دسمبر کے تیسرے ہفتہ میں زمینی کاموں کا آغاز کریں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ اس کام کے موقع پر مناوورو مناچیروو‘‘ کا نعرہ لگائیں ۔ حکومت آئندہ پانچ برسوں کے دوران45ہزار تالوبوں کی بحالی کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ، مشیر حکومت اور آروودیا ساگر راؤ ، پرنسپال سکریٹری ایس کے جوشی ، چیر مین و منیجنگ ڈائرکٹر جینکو ڈی پربھا کر راؤ، انجینئر ان چیف سی مرلی دھراور دیر بھی اس جائزہ اجلاس میں موجود تھے ۔ بحالی کے کام کا پہلا مرحلہ مئی2015میں مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے چیف منسٹر نے ان سے کہا کہ پروگرام کے تحت تمام ادائیگیوں کو آن لائن پیش کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ فنڈس کی کسی قلت کا سامنا نہیں ہے ۔ انہوں نے پہلے مرحلہ کے ساتھ ہی دوسرے مرحلہ کے کاموں کے لئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ مشترکہ آندھرا پردیش میں سیما آندھرا قائدین کے دور حکومت میں تالابوں کو نظر انداز کردیا گیا۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ اس میعاد کے دوران ناجائز قبضوں کے باعث تالابوں کا رقبہ کم ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تالابوں کی بحالی سے دیہاتی فنکاروں اور مختلف فنی کاموں کے ماہرین کو مدد ملے گی ۔

Restoration of tanks: it's 'Mission Kakatiya'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں